تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 362 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 362

تاریخ احمدیت 362 جلد 21 تحفہ پیش کیا نیز جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی پر روشنی ڈالی۔صدر موصوف نے شکر یہ ادا کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کو سراہا۔ڈنمارک پریس نے صدر انڈونیشیا کے ساتھ مبلغ اسلام کی ملاقات اور ترجمہ قرآن کی پیشکش کو بہت اہمیت دیتے ہوئے تصاویر کے ساتھ خبریں شائع کیں۔سوئٹزرلینڈ و آسٹریا سوئٹزر لینڈ مشن کے انچارج شیخ ناصر احمد صاحب نے انفرادی تبلیغ کے علاوہ لیکچروں اور جلسوں کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا اور دلچسپی رکھنے والے افراد کولٹریچر دیا۔25 اپریل کو بازل شہر میں اسلام کا عالم روحانی“ کے موضوع پر تقریر کی اور 3 جولائی کو مینا ڈری (MANNEDRY) میں عیسائی دوستوں کے ایک گروپ میں تقریر کی اور سوالوں کے جواب دئے۔اخبارات میں تذکرہ سوئٹزر لینڈ کے اخبار (FRIBURGER NACHRICHTEN) نے 18 مارچ 1961 ء کی اشاعت میں لکھا: فرقہ احمد یہ جو اسلام ہی کا ایک سرگرم اور فعال حصہ ہے اس کے لیڈروں نے دنیا بھر میں اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کے بارہ میں اپنے ممبران سے ایک پر زور اپیل کی ہے۔اس اپیل میں جماعت کے ممبران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے خاندان میں سے ایک ایک آدمی اشاعت اسلام کی غرض سے پیش کریں کیونکہ ماہوار چندوں کی رقوم ادا کر کے اپنے آپ کو فریضہ تبلیغ سے سبکدوش سمجھ لینا اور اس طرح تبلیغ کے کام کو محض اتفاقات کے حوالے کر دینا مناسب نہیں ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مبلغین اسلام کی تعداد کو بڑھانا اور تمام ذرائع کام میں لا کر تبلیغ اسلام کی منظم جد و جہد کو تقویت پہنچانا ضروری ہے۔اس وقت افریقہ میں یہ حالت ہے کہ اگر ایک افریقی بندہ عیسائیت قبول کرتا ہے تو اس کے بالمقابل بائیس افریقہ باشندے اسلام کے حلقہ بگوش بن جاتے ہیں۔اسلام کی طرف سے مذکورہ بالا تیز تر تبلیغی جد و جہد بلاشبہ ایک اور بائیس کی اس نسبت کو اور بھی زیادہ بڑھا دے گی اور یہ امر عیسائیت کے لئے مزید نقصان اور دھکے کا موجب ہوگا۔سوئٹزر لینڈ کے مشہور روزنامہ بائکر ٹیبلٹ (BIELER TAGBLATT) نے 11 جون 1961 ء کی اشاعت میں حسب ذیل نوٹ دیا: