تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 354
تاریخ احمدیت 354 جلد 21 قادیان کی خدمت میں لکھا: ’ ایک بات اظہر من الشمس ہے کہ تبلیغ کا جو شوق تحریک کے اراکین میں پایا جاتا ہے۔شاید ہی روئے زمین پر آپ ایسی ادنی ذرائع رکھنے والی کسی دھارمک جماعت میں ہو لگن ہے دُھن ہے اور سرگرمی ہے۔یہ علامتیں دیکھ کر بے ساختہ منہ سے نکلتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے نقطہ نظر کے ساتھ کسی کو اختلاف ہو یا اتفاق تاہم ہر ایک کو یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ یہ ایک فعال جماعت ہے باتونی نہیں“۔(مکتوب 10 فروری 1961 ء ) جنوبی ہند کی جماعتوں کا دورہ امسال مولانا محمد سلیم صاحب سابق مجاہد بلاد عربیه ، مولانا شریف احمد امینی صاحب فاضل ، چوہدری مبارک علی صاحب اور مولوی سمیع اللہ صاحب پر مشتمل ایک وفد نے 22 مارچ سے 21 اپریل تک جنوبی ہند کی درج ذیل جماعتوں کا وسیع دورہ کیا۔1 - یاد گیر - 22-23 مارچ کو سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔اس جلسہ میں ہندو اور مسلمان بکثرت شامل ہوئے۔24 مارچ کو ایک تربیتی جلسہ بھی منعقد ہوا جس میں مرکزی علماء نے تقاریر کیں۔2 - تیما پور ( 25 مارچ ) - 3 - رائچور ( 28 مارچ )۔یہاں جلسہ کی صدارت شری ایم۔نا گیا بی۔اے۔ایل۔ایل۔بی نے کی۔ایک غیر مسلم شری پانڈورائے نے تقریر کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کے لئے جماعت احمدیہ کی کوششوں کو سراہا۔کئی غیر احمدیوں سے احمدی علماء کا تبادلہ خیالات بھی ہوا۔4۔مشیر آباد (30 مارچ ) - 5- حیدرآباد ( یکم اپریل ) - 6- ظہیر آباد (2) اپریل)۔حیدرآباد سے ظہیر آباد دسفر اور جلسہ ظہیر آباد کے انتظامات سیٹھ اسماعیل آدم صاحب آف چنتہ کنٹہ نے کئے۔جلسہ کے ذریعہ حسن و خوبی سے اہالیان ظہیر آباد کو تبلیغ کی گئی۔7- چنتہ کنٹہ 3 اپریل )۔اس جلسہ میں بیسیوں غیر مسلم معززین شامل ہوئے۔8 کرنول ( 5, 6 اپریل )۔دو جلسوں کے علاوہ شہر کے سرکردہ افراد سے علماء جماعت نے تبادلہ خیالات کیا۔9۔ہبلی ( 6, 7 اپریل)۔ایک معزز ہندو پنڈت صاحب نے جماعت کی خدمات کو سراہا۔10 - ساؤنٹ واڑی ( 8 اپریل ) - 11 - شموگہ (10 اپریل )۔جلسہ کا انتظام مکرم مولوی ولی الدین صاحب شموگہ نے اچھے پیمانہ پر کیا۔12 - سرب (11) اپریل )۔یہاں جلسہ میں لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔حاضرین جلسہ ہندو اور مسلم دونوں تھے۔13 - بنگلور (15 اپریل )۔سامعین جلسہ میں ہندو دوستوں کی تعداد زیادہ تھی۔14 - مدراس 18 19 اپریل ) - 15 - میلاد پور (مدراس) (21 اپریل )۔مدراس اور میلاد پور