تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 353 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 353

تاریخ احمدیت 353 جلد 21 اہتمام کل پاکستان بین الکلیاتی انگریزی مباحثہ میں دوم۔اور اسی مقابلہ میں محمد اویس صاحب چہارم رہے۔25۔چوہدری محمود احمد صاحب شاد بی۔ایس سی مکینیکل انجینئر نگ فائنل سیشن 0-1961 میں 1128 نمبر لے کر یو نیورسٹی میں اول رہے۔موصوف گذشتہ سال بھی سیکنڈ ملینیکل انجینئر نگ میں - اول آئے تھے۔10 ہندوستانی جماعتوں کی طرف سے اہم شخصیات کی خدمت میں لٹریچر 1 - برطانیہ کی ملکہ الزبتھ 1961 ء کے آغاز میں بھارت کے دورہ پر تشریف لا ئیں۔اس موقع پر فروری 1961ء میں نظارت دعوۃ تبلیغ قادیان کی زیر ہدایت جماعت احمدیہ کا ایک وفد د بلی گیا اور برطانوی سفارت خانے کی معرفت ملکہ موصوفہ کو قرآن کریم اور اسلامی لٹریچر کا تحفہ بھجوایا۔وفد مولانا محمد سلیم مبلغ دہلی، مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے، مکرم رحمت اللہ خان صاحب صدر جماعت دہلی اور مکرم پروفیسر مبارک احمد صاحب ایم۔ایس۔سی پر مشتمل تھا۔سفارت خانہ کی طرف سے 2 مارچ 1961ء کو بذریعہ خط صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوت تبلیغ قادیان کو اطلاع ملی کہ لٹریچر کا تحفہ ملکہ معظمہ نے شکر گذاری کے جذبہ کے ساتھ قبول فرمایا۔2 - 4 مارچ 1961ء کو جماعت احمدیہ بمبئی کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے گورنر شری پرکاش جی سے راج بھون میں ملاقات کی۔ارکان وفد کے نام یہ ہیں: 1۔مولوی سمیع اللہ صاحب مبلغ بمبئی ، 2۔پی عبدالرزاق صاحب صدر جماعت احمدیہ بمبئی ، 3۔یوسف علی صاحب عرفانی ، 4۔ڈاکٹر منصور احمد صاحب لکھنوی ، 5۔جناب محمد سلمان صاحب بی۔اے۔ایل۔ایل بی۔6۔سیٹھ عبد اللطیف صاحب میمن۔اس موقع پر مولوی سمیع اللہ صاحب نے موصوف کی خدمت میں قرآن مجید انگریزی پیش کیا جسے موصوف نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔3- دسمبر 1961ء کو بٹالہ سے سری ہربنس لال ڈپٹی چیف منسٹر کا انگرس کے جلسہ کے لئے قادیان آئے۔جناب مولوی برکات احمد صاحب را جیکی ناظر امور عامہ اور ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے نے اس موقع پر موصوف کولٹریچر دیا جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔جماعت احمدیہ کی سرگرمیوں پر ایک مشہور سکھ کے تاثرات جالندھر کے ایک معروف سکھ راہنما سردار امر سنگھ دوسانجھ سابق جنرل سیکرٹری شرومنی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی۔حال مینیجنگ ڈائریکٹر روز نامہ اکالی پتر کانے صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوت تبلیغ