تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 355
تاریخ احمدیت 355 جلد 21 کے جلسوں میں مکرم مولوی عبداللہ صاحب فاضل نے تین دن تامل زبان میں تقاریر کیں جنہیں بہت پسند کیا گیا۔میلاد پور کے جلسہ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہاں مکرم عبد القادر سابق میئر مدراس اپنے چند ا حباب کے ہمراہ ایک اور دوست محترم علی محی الدین صاحب کے مکان پر تشریف لائے جہاں مولوی عبد اللہ صاحب نے ان سے دو گھنٹہ تک تامل زبان میں تبادلہ خیالات کیا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔یہاں حکیم محمد دین صاحب مبلغ حیدر آباد بھی شامل وفد ہو گئے اور بعض مقامات پر خطاب بھی کیا۔مرکزی وفد کا دورہ اُڑیسہ و بہار اس سال صوبہ بہار واڑیسہ کی جماعتوں کی بیداری اور تبلیغی اغراض کے لئے مکرم مولوی بشیر احمد صاحب فاضل، مکرم مولوی عبدالحق صاحب فاضل، مکرم محمد محسن صاحب معلم وقف جدید کے ایک مرکزی وفد نے 30 مارچ 1961 ء سے 6 مئی تک دورہ کیا۔1 - بھدرک (30 مارچ) کے تربیتی اجلاس میں بعض غیر احمدی بھی شامل ہوئے جنہوں نے تقاریر کو بہت پسند کیا۔یہاں 31 مارچ و یکم اپریل کو سیرت النبی ” موجودہ زمانہ کے مصلح کے عناوین کے تحت دو جلسے منعقد ہوئے۔صدر جلسہ نارائن چندر اور دیانند نے سیرت کے جلسہ میں حضور ا کرم کے اخلاق کی توصیف کی۔جلسہ سیرت میں غیر احمدی کافی تعداد میں شامل ہوئے جن میں سابق ڈپٹی اسپیکر اڑیسہ بھی شامل تھے۔2۔کرڈا پلی ( یکم اپریل )۔تربیتی اجلاس ہوا۔3۔آٹھ گڑھ (3 اپریل ) یہاں پیشوایان مذاہب کا جلسہ ہوا۔جلسہ کے صدر بابوا چھوتا نند اس پریذیڈنٹ کانگرس کمیٹی آٹھ گڑھ نے پروگرام کو بہت پسند کیا۔اس جلسہ میں غیر احمدی و غیر مسلم کافی تعداد میں شامل ہوئے۔غیر مسلموں میں لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔جلسہ کی حاضری 500 نفوس پر مشتمل تھی۔جلسہ میں کر ڈا پلی ، بنگال ، تال برکوٹ ، غنچہ پاڑہ ، ارک پٹنہ، کوٹ پلہ، منڈلی پنگارسی کے احمدی دوست بھی شامل ہوئے۔4۔پنکال (4) اپریل )۔بہت سے غیر مسلم دوست جلسہ میں شامل ہوئے۔مکرم مولوی بشیر احمد صاحب نے تقریر کے بعد سوالوں کے جواب بھی دئے۔5۔سونگڑہ (16اپریل)۔اجلاس کے خاتمے پر ہیڈ ماسٹر اور دیگر اساتذہ کولٹر پچر دیا گیا نیز یہاں تربیتی جلسہ بھی ہوا۔6- کیندرہ پاڑہ۔(7) اپریل) - خطبہ جمعہ میں جماعت کو تربیتی نصائح کی گئیں۔7۔چودہ کلاٹ (7 اپریل )۔پیشوایان مذاہب کا جلسہ ہوا۔حاضرین جلسہ 700 تھے جن میں غیر احمدی بھی شامل ہوئے۔وفد نے 8 اپریل کو کیندرہ پاڑہ میں واپس آکر ایک جلسہ کیا۔8۔کیرنگ (10 اپریل)۔سات آٹھ بستیوں کے غیر مسلم و غیر احمدی بھی شریک جلسہ ہوئے۔تبلیغی جلسہ کے علاوہ تربیتی اجلاس بھی ہوا۔9۔مانکا