تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 344 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 344

تاریخ احمدیت 344 بیان کیا اور والدہ محترمہ نے پوری توجہ سے اس کی بات کو سنا۔پھر اپنا صندوق کھولا۔اسکے بعد انکی بند مٹھی اس عورت کے ڈوپٹہ کے نیچے سے اسکے ہاتھ میں ہی کھلتی۔ہمیں یہ تو اندازا ہو جاتا تھا کہ اسکی نقدی سے امداد کی گئی ہے مگر یہ بھی نہ پتہ چلتا کہ اسے کیا دیا گیا ہے۔3۔خاکسار کی اہلیہ نے مزید بیان کیا کہ اماں جی نے ایک دفعہ انہیں بتایا کہ میں ابھی چھوٹی تھی کہ ایک دن حضرت منشی محمد عبد اللہ صاحب سیالکوٹی (رفیق حضرت اقدس) کے ہاں گئی۔ان کی ایک بچی شدید بیمار تھی۔منشی صاحب کی والدہ محترمہ نے مجھے کہا کہ دعا کر یہ اچھی ہو جائے۔میں نے اسی وقت دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو مجھے ایک آواز آئی جس پر میں نے ان سے کہا کہ پائی کہندا اے۔اے نہیں بچن لگی۔کا کا ہوئے گا اوہ جیوندار ہے گا، یعنی کوئی آدمی کہتا ہے کہ یڑ کی نہیں بچے گی۔البتہ ایک لڑکا ہوگا جو زندہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ایسا ہی تھا چنانچہ وہ لڑکی فوت ہو گئی۔جس کے بعد حضرت منشی محمد عبد اللہ صاحب کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام خدا کے مسیح نے عبد الحئی رکھا۔جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی زندہ ہیں۔4۔والدہ محترمہ کسی صدمہ پر انتہائی ضبط قتل سے کام لیتی تھیں۔ہمارا چھوٹا بھائی ظفر جو بڑا ہی خوبصورت اور تندرست بچہ تھا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے گھر کی رونق بھی تھا جب تیرہ برس کی عمر میں فوت ہو گیا تو ہم نے والدہ صاحبہ کے خاموشی کے ساتھ آنسو بہتے ہوئے تو دیکھے مگر کوئی ایسا کلمہ ان کی زبان سے نہیں سنا جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا پر نارضامندی یا شکایت کا اظہار ہوتا ہو۔5۔گھر میں جب کبھی کوئی اچھی چیز آتی یا خود پکاتیں تو محلہ کے تمام گھروں میں بھی ضرور تقسیم کرتیں۔اپنی اولاد اور بہوؤں کے ساتھ نہایت ہی مشفقانہ سلوک تھا۔کبھی کسی سے سختی سے پیش نہیں آتی تھیں الفضل کا باقاعدگی سے مطالعہ کرتی تھیں۔آخری عمر میں جب نظر خراب ہو گئی تو اپنی کسی بہو یا بچہ کو پاس بٹھا کر الفضل سنا کرتی تھیں۔اس خاکسار کی جب کبھی کوئی تازہ نظم الفضل میں شائع ہوتی تو اسے بڑی محبت اور توجہ کے ساتھ سنتیں۔اور گو زبان سے کچھ نہ کہتیں مگر چہرے کی چمک اور ہونٹوں پر ہلکی سی مسکراہٹ بیٹے کی جس رنگ میں حوصلہ افزائی کرتی اسے کچھ دل ہی جانتا ہے۔بچپن میں ہمیں آپ کی طرف سے ہدایت ہوتی کہ مغرب سے پہلے گھر پہنچ جائیں۔بڑے بچوں کا بھی رات دیر تک گھر سے جلد 21