تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 345 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 345

تاریخ احمدیت 345 جلد 21 باہر رہنا پسند نہ کرتی تھیں۔یہ پابندی نمازوں کے اوقات پر نہیں تھی اور اگر دینی کاموں کے سلسلہ میں ساری رات بھی باہر رہنا پڑا تو بخوشی اجازت دے دیتیں۔6۔آپ کی شادی نومبر 1908ء میں ہمارے والد صاحب با بومحمد دین صاحب پوسٹماسٹر مرحوم سے ہوئی۔آپ کے بطن سے مندرجہ ذیل اولاد پیدا ہوئی: 1 - عبدالسلام صاحب (ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس) 2۔امۃ السلام صاحبہ مرحومہ زوجہ ڈاکٹر میجر عبدالحق ملک ( سول سرجن ) مرحوم 3۔خاکسار عبدال ناہید ریٹائر ڈ ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس 4 خورشید مسرت صاحبہ مرحومہ زوجہ میجرمحی الدین ملک پسر حضرت ملک نواب الدین صاحب مرحوم ( ہیڈ ماسٹر۔پرائیویٹ سیکرٹری خلیفتہ اسیح الثانی ) 5 نسیم اختر صاحبہ اہلیہ میجر میرمحمد عاصم صاحب پسر حضرت مولوی محمد جی صاحب فاضل مرحوم انکے علاوہ امۃ الرحمان۔ظفر اسلام اور شمیم بچپن میں ہی فوت ہو گئے۔بعض مخلصین احمدیت کا ذکر خیر 1 محترم شیخ عبد الخالق صاحب نو مسلم فاضل عیسائیت: وفات 2 جنوری 1961 ء91 90 آپ 20 دسمبر 1914 ء کو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ وارد قا دیان ہوئے۔اس وقت آپ کا شمار ملک کے مشہور پادریوں میں ہوتا تھا اور آپ عیسائی مذہب کے چوٹی کے عالم سمجھے جاتے تھے۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی نے ان کو شرف باریابی بخشا۔ملاقات کا یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہا۔حضرت چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی پہلے دن کی ملاقات میں موجود تھے آپ بیان فرماتے ہیں کہ عند الملاقات مکرم عبد الخالق صاحب نے تجویز پیش کی کہ میں اسلام پر اعتراض کروں گا۔آپ اس کا جواب دیں پھر آپ عیسائیت پر اعتراض کریں تو میں اس کا جواب دوں گا مگر حضور نے یہ تجویز منظور نہ فرمائی اور فرمایا کہ جب تک وہ دیوار (عیسائیت کی ) جو آپ کے دل میں ہے پہلے میں اس کو نہ گرالوں اپنی (اسلام کی ) دیوار کی بنیاد کیسے رکھ سکتا ہوں۔شیخ صاحب نے اس کو تسلیم کر لیا پھر حضور نے عیسائیت پر اعتراضات کرنا شروع کئے۔شیخ