تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 224
تاریخ احمدیت 224 کیسے ہو سکتا ہے کہ تم خدا کے کمزور بندے ہو کر اس کا کام کرو اور وہ قادر مطلق ہو کر اپنا کام نہ کرے۔پس خدا کا نام لے کر کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کو خدا کے نور سے منور کر دو یقیناً وہ تمہاری مدد کرے گا اور دنیا کو تمہارے قدموں میں لاکر ڈال دے گا۔تم تو مفت کا ثواب کماؤ گے اور کام سارا خدا کرے گا۔صرف اتنی ضرورت ہے کہ ایک دفعہ ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور اپنے بچے غلام ہونے کا ثبوت دو۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں خدمتِ اسلام کی توفیق و میں تو بیمار ہوں۔دعا ہی کر سکتا ہوں۔دنیا سچائی کی پیاسی ہے۔تم اگر جاؤ گے تو یقیناً کامیاب ہو جاؤ گے۔ایک پیاسے کو کوئی اگر پانی کا پیالہ دے تو کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ اس کو رد کر دے۔پس اپنے بھائیوں کی پیاس بجھانے کے لئے تیار ہو جاؤ۔تمہارا کچھ نہیں بگڑتا ان کو سب کچھ پل جاتا ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں نیکی کی توفیق دے اور ہم ایک دن دیکھ لیں کہ ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کا نور پھیل گیا ہے۔مجھے اپنی جوانی میں ایک دفعہ ایک پادری سے تثلیث کے متعلق بات کرنے کا موقعہ ملا۔میں نے اسے کہا کہ آپ کی میز پر یہ پنسل پڑی ہے۔اگر میں آپ کو اسے اٹھانے کو کہوں اور آپ اپنے نوکروں کو آواز میں دینے لگ جائیں کہ آؤ ہم مل کر یہ پنسل اٹھا ئیں۔اس نے کہا ہم پاگل تھوڑی ہیں۔میں نے کہا کہ آپ کی جو باتیں ہیں ان سے تو پتہ لگتا ہے کہ پاگل ہیں جو کام خدا کیلا کر سکتا ہے اس کے لئے تین خداؤں کی کیا ضرورت ہے۔وہ اکیلا سارا کام کرے گا۔تمہاری تکلیف بہت چھوٹی ہے خدا کا انعام بہت بڑا ہے۔تم تو اپنے عزیزوں رشتہ داروں کو تھوڑے دنوں کے لئے چھوڑ دو گے مگر خدا تمہیں دائمی جنت دے گا۔پس اٹھو اور ہمت کرو۔خدا تمہارے ساتھ ہواور دنیا کے ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔آمین ثم آمین بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا خاکسار مرز امحمود احمد 19828۔11۔61 جلد 21