تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 223
تاریخ احمدیت 223 دے گا۔مگر ہمیں خود بھی جدو جہد کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔دنیا کفر کے اندھیروں میں پڑی ہوئی ہے اور ہمیں خدا کا نور ملا ہے۔ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ دنیا کو خدا کے نور کی طرف لائیں اور جو خدا نے ہم کو دیا ہے اسے دنیا تک پہنچا ئیں۔دنیا خدا سے دور ہوتی جارہی ہے اور پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ میری مدد کے لئے آؤ۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ خدا تعالیٰ کے اچھے خادموں کی طرح اس کی آواز کو سنیں اور اس تک خدا کا پیغام پہنچائیں۔سو آگے آؤ اور لوگوں کو دین کی طرف بلاؤ کہ اس سے بہتر موقعہ پھر کبھی نہیں ملے گا۔مسیح نے جو تعلیم دی تھی اسلام کی تعلیم کے آگے عشر عشیر بھی نہ تھی مگر عیسائیوں نے اسے اپنی جدوجہد سے دنیا میں پھیلا دیا۔اگر ہم اس سے ہزارواں حصہ بھی کوشش کریں تو دنیا کے چپے چپے پر اسلام کا چشمہ پھوٹ جائے اور الست بربکم کے مقابلہ میں بلی کی آوازیں آنے لگیں۔سو اٹھو اور کمر ہمت کس لو۔عیسائی جھوٹ کے لئے اتنا زور لگا رہے ہیں کیا تم سچائی کے لئے زور نہیں لگا سکتے ؟ خدا تعالیٰ اپنی نصرت کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ضرورت یہ ہے کہ تم بھی بچے خادموں کی طرح آگے آؤ اور اپنے ایمان کو اپنے عمل سے ثابت کرو۔دنیا ہزاروں سال سے پیاسی بیٹھی ہے اور اس کی پیاس بجھانے والے چشمہ کی نگرانی تمہارے سپرد ہے۔کیا تم آگے نہیں بڑھو گے اور دنیا کی پیاس نہیں بجھاؤ گے ؟ اٹھو اور آگے آؤ اور خدا تعالیٰ کے ثواب کے مستحق بنو۔دنیا میں پھیل جاؤ اور اسلام کی تعلیم کو دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلا دو۔خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے اور دنیا کی آنکھیں کھولے اور انہیں اسلام کی طرف لائے۔اسلام ہی سارے نوروں کا جامع اور ساری صداقتوں کا سر چشمہ ہے۔اس سر چشمہ کے پاس خاموش نہ بیٹھو بلکہ دنیا میں اس کا پانی تقسیم کرو۔جس کے پاس چھوٹی سی چیز بھی ہوتی ہے وہ اسے دنیا میں دکھاتا پھرتا ہے۔تمہارے پاس تو ایک خزانہ ہے۔ایک بڑھیا کے متعلق مشہور ہے کہ اس کے پاس ایک انگوٹھی تھی اسے لے کر کھڑی ہو جاتی اور ہر ایک کو دکھاتی۔تمہارے پاس تو خدا تعالیٰ کا نور ہے تم کیوں نہیں اسے دکھاتے اور دنیا کے سامنے پیش کرتے۔جاؤ اور دنیا کو اسلام کی طرف پھیر کے لاؤ۔اور اسلام کی طاقت کو دنیا پر ظاہر کرو۔خدا تمہاری مدد کرے اور ہر میدان میں تمہیں فتح دے۔اگر تم خدا کے لئے نکلو گے تو وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں دنیا کا بادشاہ اور امام بنا دے گا۔یہ خدا کا کام ہے یہ جلد 21