تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 80
تاریخ احمدیت 80 جلد 21 انہیں پتہ چلے گا کہ صرف یہی ایک مذہب ہے جو ہر میدان میں ان کی صحیح رہنمائی کرنے کے قابل ہے۔در اصل ابتداءً وه الناس علی دین ملوکھم کے مطابق عیسائیت کی طرف مائل ہوتے چلے گئے تھے اور پھر عیسائی سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے بھی بہت سے نوجوانوں کو عیسائیت قبول کرنی پڑی۔لیکن جب یہ نوجوان حصول آزادی کے بعد آزاد فضا میں قرآن مجید اور دیگر اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ یہ دوبارہ مسلمان ہو جائیں گے۔ریورنڈ سائر (عیسائی): یہ درست نہیں کہ کسی شخص کو عیسائیت قبول کرنے پر مجبور کیا گیا ہے یہ تو عیسائی مشنریوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے ملک کے ہر حصے میں پہنچ کر عیسائیت کا پیغام لوگوں تک پہنچایا اور ساتھ کے ساتھ تعلیم کے معاملے میں ان کی مدد کی۔شیخ ڈرامی: بہر حال اسلام نے یہاں کے لوگوں کی کچھ کم خدمت سرانجام نہیں دی ہے۔سب سے اول یہ کہ اس نے ایک عام فہم افریقی پر ایک بڑا احسان یہ کیا کہ اسے جن و بھوت کی پرستش سے نجات دلائی ورنہ یہاں جن بھوتوں کو خوش کرنے کے لئے بعض اوقات انسانی جان کی قربانی بھی دی جاتی تھی۔جب ابتداء میں عرب مسلمان افریقہ میں آئے تو انہوں نے سب سے پہلے یہاں کے لوگوں کو اس کی مضرت سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ اسلام ان باتوں سے منع کرتا ہے۔دوسرے یہ کہ اسلام نے اپنے ماننے والوں میں با ہم ایسی اخوت اور مودت پیدا کی ہے کہ اس کی مثال دنیا کے اور کسی مذہب میں نہیں پائی جاتی۔ریورنڈ سائر (عیسائی): قرآن نے جن بھوتوں اور اُن کی تاثیروں سے لوگوں کو منع نہیں کیا جبھی تو سیرالیون میں آج تک ایسے مسلمان الفے اور معلم (افریقی ملاں ) موجود ہیں جو تعویذ گنڈے اور ٹونے ٹوٹکے سے کام لیتے ہیں۔شیخ ڈرامی: الفے اور معلم تو قرآن مجید سناتے ہیں اور اگر اس طرح کسی شخص کو اپنی مصیبت سے نجات مل جاتی ہے تو یہ کلام اللہ یعنی قرآن مجید کا معجزہ ہے۔ڈاکٹر پورٹر (عیسائی): اسلام کے بعض مسائل ایسے ہیں جو قومی ترقی کی راہ میں روک ہیں مثلاً رمضان کے روزے۔چونکہ روزہ رکھ کر محنت اور مشقت کا کام نہیں کیا جا سکتا اس لئے اسلام کے اس حکم پر عمل پیرا ہونے سے ملک بالخصوص صنعتی لحاظ سے ترقی نہیں کر سکتا۔یہی وجہ ہے تو نس کے صدر بور قیبہ نے حکماً روزہ رکھنے کی ممانعت کر دی ہے۔دوسرے یہ عمل بھی قابل غور ہے کہ اسلام میں عورت کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔تیسرے اس میں ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کی اجازت ہے۔ڈاکٹر شاہنواز : اسلام نے اجازت دی ہے کہ اگر کوئی شخص جسمانی لحاظ سے بھی بہت کمزور ہو اور