تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 64 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 64

تاریخ احمدیت 64 ہوئے۔مصلح موعود کی پیشگوئی کا پس منظر بیان کرتے ہوئے تفصیلاً واضح کیا کہ کن حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پیشگوئی کی۔اور کس طرح حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے وجود باجود میں من وعن یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔کلیم صاحب کی تقریر کے بعد چوہدری نذیر احمد صاحب ایم ایس سی ٹیچر احمدیہ سیکنڈری سکول نے تقریر کی۔عرصہ زیر رپورٹ میں ایک لوکل مبلغ ابراہیم بن محمد ما نومزید دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ربوہ گئے۔احباب جماعت نے بخوشی ان کے کرایہ کا بندو بست کیا۔اور جب وہ آٹھ فروری کو پاکستان کے لئے روانہ ہوئے تو کماسی ائیر پورٹ پر سینکڑوں احباب وخواتین نے دعاؤں سے اپنے مجاہد بھائی کو الوادع کہا اور ہر ایک نے خواہش ظاہر کی کہ ان کا السلام علیکم حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تک پہنچایا جائے۔ملک خلیل احمد صاحب اختر سابق انچارج اشانٹی نے سیکنڈری سکول میں ایک جلسہ کا انتظام کیا تھا۔لیکن ان کی موجودگی میں بعض وجوہ کی بناء پر یہ جلسہ نہ ہو سکا۔اس سال ماہ جنوری میں یورپین ریجنل ریذیڈنٹ ٹیوٹر اشانٹی ریجن نے وہی جلسہ ہمارے سیکنڈری سکول کماسی میں کیا۔اس جلسہ میں طلباء سکول اور اساتذہ کے علاوہ مولوی کلیم صاحب کی دعوت پر اشانٹی کے رومن کیتھولک بشپ رجسٹرار کماسی کالج آف ٹیکنالوجی پرنسپل ٹیچر ٹریننگ کالج اور بعض دیگر نا مورافراد تشریف لائے۔ریجنل ریذیڈنٹ ٹیوٹر نے فاضلانہ تقریر کرتے ہوئے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح اسلام مسلمان تاجروں کے ذریعہ شمالی افریقہ سے مغربی افریقہ پہنچا۔ماہ فروری میں انگریزی مڈل کے امتحان کے نتائج نکلے ہمارے اکرافو مڈل سکول کا نتیجہ سو فیصد ہی نکلا اور تمام کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والے طلباء میں سے دو نے امتیازی حیثیت حاصل کی اور ایسے ہی ہمارے سالٹ پانڈ مڈل سکول کا نتیجہ 94 فیصدی رہا اس میں بھی دو طالب علم امتیازی نمبر لے کر پاس ہوئے جن میں سے ایک خاکسار کا بچہ نصیر احمد تھا۔امسال ہمارے سیکنڈری سکول کا نتیجہ بھی اچھا رہا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک آکرا مشن ہاؤس تکمیل کی آخری منزل پر پہنچ چکا ہے اب دروازوں اور کھڑکیوں پر جلد 21