تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 63
تاریخ احمدیت 63 استقبال کے لئے آکرا ائیر پورٹ پر گیا۔مؤرخہ 11 مارچ کو گوموا آسن سٹیسٹ کونسل کے اڑھائی صد کے قریب پیرامونٹ اور دوسرے چیفس معہ اپنے درباریوں کے سٹیٹ کونسل کی میٹنگ میں شامل ہوئے۔خاکسار نے اس موقعہ پر شراب اور ملکی طریقہ تجہیز وتکفین اور رسومات کی خرابیوں پر قریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک تقریر کی۔خاکسار جامعہ احمد یہ مدارس کی جنرل مینیجری کے فرائض بھی بجالاتا رہا۔درس القرآن با قاعدہ جاری رہا۔جملہ خط و کتابت آمده از وزارت تعلیم و دیگر محکمہ جات حکومت، لوکل کونسلز ، اساتذہ سکول، احباب جماعت اور مبلغین کے جوابات دیئے جاتے رہے۔نیز مشن کے جملہ کاموں کی نگرانی کی۔مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم انچارج انشائی سیکشن تحریر کرتے ہیں۔ماہ جنوری میں علاقہ اشانٹی کے نئے ریجنل کمشنر صاحب کے تقرر کے موقعہ پر جماعت کی طرف سے ایک وفد کمشنر صاحب کو جا کر ملا اور خوش آمدید کا ایک ایڈریس معہ ہد یہ انگریزی ترجمۃ القرآن ان کی خدمت میں پیش کیا۔ایڈریس میں مولوی صاحب نے جماعت احمدیہ کے عقائد کا ذکر کیا اور جو تعلیمی اور مذہبی خدمات جماعت احمدیہ غانا نے کی ہیں ان سے روشناس کرایا۔ریجنل کمشنر صاحب نے ایڈریس کا جواب دیتے ہوئے جماعت کی خدمات کو سراہا۔اور اسلام سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم کے مطالعہ کا وعدہ کیا۔ایڈریس اور جواب ایڈریس ریڈیو نانا کے نمائندگان نے ٹیپ ریکارڈ کیا۔اور اس تقریب کی خبر انگریزی زبان کے علاوہ ملک کی پانچ لوکل زبانوں میں نشر ہوئی۔ڈیلی گریفک نے موقعہ کا فوٹو بھی دیا۔شمالی غاناWA کے ضلع GORSISI میں جماعت احمدیہ نے ایک پختہ مسجد بنائی۔اس مسجد کے افتتاح کے موقعہ پر مولوی صاحب وہاں تشریف لے گئے۔وہاں جماعت WA نے تین دن تک ایک جلسہ منعقد کیا جس میں WA ضلع کی جماعتوں کے علاوہ فرانسیسی علاقہ کی تین جماعتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔اس جلسہ میں دوسرے مسلمان بھائیوں کے علاوہ علاقہ کے مشرکین اور WA کا پیرامونٹ چیف بھی اپنے اکابر کے ساتھ شریک ہوا۔اس جلسہ میں مولوی صاحب کے علاوہ الحاج معلم صالح اور اساتذہ عربی سکول WA نے تقاریر کیں۔ماہ فروری میں یوم مصلح موعود کی تقریب کے سلسلہ میں مسجد احمد یہ کماسی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں کثیر التعداد ا حباب و خواتین شامل جلد 21