تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 65 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 65

تاریخ احمدیت 65 روغن کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر بلی گراہم جن دنوں غانا میں آئے اس وقت برادرم فضل الہی صاحب انوری بی ایس سی آکرا جا کر اپنے پاکستان جانے کی تیاری کر رہے تھے جب ڈاکٹر مذکور نے اپنے لیکچروں کا سلسلہ آکرا میں شروع کیا تو انہوں نے فوراً دوٹریکٹ مشتمل بر تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کئی ہزار کی تعداد میں چھپوا کر آکرا کے تین نو جوانوں کو اپنے ہمراہ لے کر اس پنڈال کے قریب تقسیم کئے جہاں بلی گراہم لیکچر دیا کرتا تھا۔کئی ہزارلوگوں نے یہ ٹریکٹ پڑھے۔دوسری رپورٹ خاکسار نے عرصہ زیر رپورٹ میں تبلیغی اورتعلیمی وتربیتی اغراض کے پیش نظر ہیں شہروں اور دیہات کا دورہ کیا اور 2016 میل سفر طے کیا۔قریباً 120 اشخاص سے ملاقات کی جن میں آگرے میموریل سیکنڈری سکول کیپ کوسٹ کے ہیڈ ماسٹر۔اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر پاکستانی ہائی کمشنر، ریجنل کمشنر اشانٹی، اسٹنٹ بشپ زائن مشن۔سیکرٹری ریجنل کمشنر جنوب مغربی غانا، ڈائر یکٹر بیور والسنہ غانا، پروفیسر این۔کیو۔کنگ انچارج شعبہ دینیات یو نیورسٹی کالج غانا، ڈائریکٹر جیل خانہ جات غانا، اٹارنی جنرل غانا، لینڈ کمشنر، سالیسیٹر جنرل غانا جیسی نامور شخصیتیں شامل ہیں۔مؤرخہ 8 اپریل کو جنوبی غانا کے چیف روؤسا کی میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں دینی تعلیم کے حصول کے لئے ربوہ کو ایک طالب علم عبدالرحیم نامی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس طالبعلم کے اخراجات کرایہ مسٹر محمد آرتھر چیف ایگزیکٹو آفیسر غانا نے ادا کرنے کا وعدہ کیا اور یکصد پونڈ کی رقم نقد پیش کر دی۔بقیہ رقم کے وصول ہونے پر یہ افریقن طالبعلم ربوہ کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔مؤرخہ 8 مئی کو ایک نہایت جوشیلے اور پرانے احمدی محمد آف آکوا مکرم کی وفات پران کے گاؤں میں جا کر نماز جنازہ ادا کی۔اس موقعہ پر ملک کے رسم ورواج کے مطابق احمدی، عیسائی اور مشرکین کے اجتماع میں جو ایک ہزار افراد پر مشتمل تھا۔ڈیڑھ گھنٹہ تقریر کی۔مؤرخہ 20 مئی کو سویڈ ر و قصبہ میں ایک پختہ مسجد کی بنیاد رکھنے کے لئے گیا۔اس تقریب میں علاقہ کے بعض چیفس اور دوسرے اشخاص بھی شامل تھے۔یہاں پر ایک گھنٹہ تک تقریر کی۔جلد 21