تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 654 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 654

تاریخ احمدیت 654 جلد 21 انڈونیشیا جماعت احمد یہ انڈونیشیا کا سالانہ جلسہ 21, 22, 23, 24 جولائی 1962ء کو بوگور میں منعقد ہوا۔جلسہ میں ملک کے طول و عرض سے 2 ہزار احمدی شامل ہوئے بعض افراد کا نفرنس کی تیاری کے سلسلہ میں سارا سال اپنی خدمات پیش کرتے رہے جن میں جناب ابراہیم صاحب نائب سیکرٹری اور اہلیہ جناب راڈن یوسف صاحب سیکرٹری ضیافت خاص طور پر قابل ذکر ہیں جنہوں نے انتھک محنت کر کے کانفرنس سے کافی عرصہ پہلے تیاریوں کو مکمل کر لیا۔گرانی کے باعث جماعت بوگور“ نے اشیاء کا ذخیرہ پہلے ہی کر لیا۔بعض غیر ا حباب نے کانفرنس کے اخراجات کے لئے مالی قربانی کا قابل رشک نمونہ دکھایا۔کانفرنس سے قبل جماعت کے ایک وفد نے میئر کی خدمت میں انگریزی ترجمہ قرآن اور دیگر اسلامی کتب پیش کیں۔مستورات کے ایک وفد نے صدر مملکت کی بیگم ہر تینی (Hartini) سے ملاقات کر کے ان کے سامنے جماعت کے اغراض و مقاصد ر کھے اور سلسلہ کی کتب پیش کیں۔موصوفہ نے جماعت کی تبلیغی مساعی خصوصاً قرآن کریم کے یورپین زبانوں میں تراجم کو بہت سراہا۔اسی طرح کا نفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے سوالوں کے جواب دیئے گئے اور پریس والوں کو سلسلے کی کتب پیش کی گئیں۔کانفرنس کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام سنایا گیا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ اسلام کو احمدیت کے ذریعہ غلبہ حاصل ہو گا۔مگر اس کے لئے جماعت کو ایسی والہانہ کوشش کرنی ہوگی جس سے جگر خون ہو جائے۔پیغام میں احمدیوں کو سچا علم صحیح قوت عمل پیدا کرنے اور قربانی کی روح کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی گئی تھی۔جلسے کا افتتاح کانفرنس کمیٹی کے صدر جناب ایوا صاحب نے کیا۔علاوہ ازیں جلسہ سے درج ذیل اصحاب نے خطاب کیا۔1 - جناب شاہ محمد صاحب 2- مکرم مولوی امام الدین صاحب - 3- مکرم مولوی محمد ایوب صاحب۔4۔مکرم میاں عبدالحی صاحب-5- مکرم مولوی ابو بکر ایوب صاحب - 6- جناب راڈن ہدایت صاحب۔7- صالح شبیبی صاحب۔8۔مکرم مولوی عبد الواحد صاحب۔9۔کانفرنس کے سامنے رپورٹ پیش کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نے انڈونیشیا کی جماعتوں کی جولائی 1961 ء سے جون 1962 ء کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا۔جس میں بتایا گیا کہ جا کرتا میں متعدد افراد کو سلسلہ کا لٹریچر وفود کی صورت میں پیش کیا گیا۔پورو کر تو کے شہر کے وسط میں ایک مسجد تعمیر ہوئی نوجوان بچوں اور بچیوں کی تربیتی کلاس میں 141 طلبا و طالبات شامل ہوئے۔338 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔کانفرنس کے موقع پر استقبالیہ جلسہ اور تبلیغی جلسہ کا انعقاد بھی ہوا۔استقبالیہ جلسہ میں وزیر امور دینیہ