تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 653 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 653

تاریخ احمدیت 653 جلد 21 1962 ء کو اس میں فضل عمر کالج کا اجراء ہوا۔BBC 14 اور 15 اپریل 1962 ء کو 225 مخلص احمدیوں نے دار السلام‘بلڈنگ کی دوسری چھت پر تقریباً 2000 مکعب فٹ کنکریٹ بچھایا اس موقع پر احمدیوں نے تنظیم اتحاد، محبت اور تعاون کا بہترین مظاہرہ کیا جس نے دوسروں کو بھی متاثر کیا۔مئی 1962 ء ماریشس سے ایک اخبار Le Message شائع ہوا جس سے جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں میں بہت اضافہ ہوا۔سنگا پور ملایا کے چیف سلطان بینگ دی پر تو اں اگانگ کی دعوت پر وسط 1962ء کو تھائی لینڈ کے نو جوان بادشاہ بھومیھال انکی ملکہ اور بعض وزراء ملایا تشریف لے گئے۔اس موقع پر احمد یہ مشن کی طرف سے شاہ تھائی لینڈ کی خدمت میں قرآن کریم انگریزی اور لائف آف محمد کا تحفہ پیش کیا گیا اور ایک میمورنڈم کے ذریعہ دعوت حق دی گئی اس تحفہ کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا گیا۔500 جون تا دسمبر 1962ء مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری نے مولانا محمد صادق صاحب کی معیت میں سنگا پور کے موجودہ چیف قاضی سابق مفتی اور بعض اکابرین ، مسلمان وکلاء نیز دیگر افسران سے ملاقات کر کے ان کی خدمت میں عربی اور انگریزی لٹریچر پیش کیا جو ہر سٹیٹ کے چیف مفتی دا تو عبدالجلیل صاحب کو تبلیغ کی اور کتب کا تحفہ دیا۔امریکن لائبریری، سنگاپور یونیورسٹی لائبریری اور نیشنل لائبریری میں قرآن کریم انگریزی اور دیگر لٹریچر رکھا۔اسی طرح آپکو دو جہازوں میں لٹریچر تقسیم کرنے اور لائبریریوں میں رکھوانے کا موقع ملا آپ نے انگلینڈ کے مشہور پروفیسر اینڈرسن کے لیکچروں میں شمولیت اختیار کی۔پروفیسر صاحب کو لائف آف محمد ، تحمه دی نیز لیکچر میں شامل کئی عیسائیوں کو تبلیغ کے علاوہ لٹریچر پیش کیا۔آپ نے سنگا پور کے وکٹوریہ میموریل ہال میں بکثرت لٹریچر تقسیم کیا۔انگلینڈ کے پرنس فلپ ڈیوک آف ایڈنبرا اور حکومت کمبوڈیہ کے صدر کی خدمت میں قرآن کریم انگریزی اور انکی اہلیہ کی خدمت میں لائف آف محمد کا تحفہ پیش کیا۔ایک ٹریکٹ Invitation کے عنوان سے چھپوا کر تقسیم کیا گیا۔کل 1100 تبلیغی اشتہارات و پمفلٹ و رسائل احباب کی مدد سے تقسیم کئے۔13 احباب بیعت کر کے داخل سلسلہ ہوئے۔389