تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 455
تاریخ احمدیت 455 جلد 21 ،، خوب چرچا ہوا۔عیسائیوں کا یہ اعتراض کہ اسلام عورت کو کوئی درجہ نہیں دیتا اس کی وسیع پیمانے پر تردید ہوئی۔میں نے اس بات پر خصوصیت سے زور دیا کہ زیورک میں زیر تعمیر بیت الذکر کا حضرت بیگم صاحبہ کے ذریعے سنگ بنیا د اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام میں عورت کی حیثیت بہت بلند ہے۔ایک اخبار سے اس انٹرویو کا ذکر کرتے ہوئے متعدد آیات قرآنی اور احادیث کو نقل کیا اور اس پر خاص طور پر زور دیا کہ حضرت نبی کریم ہے کے نزدیک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔108 حضرت سیدہ موصوفہ مغربی جرمنی سے کوپن ہیگن تشریف لے گئیں اور مشن ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد 24 اگست کو زیورک پہنچیں جہاں آپ کا پُر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔24 اگست کو صبح ساڑھے دس بجے سنگ بنیاد کی پُر وقار خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔آپ نے بیت مبارک قادیان کی ایک اینٹ (جس پر حضرت مصلح موعود نے دعا کی تھی ) اپنے دست مبارک سے زیرتعمیر بیت الذکر کے محراب والی جگہ کے نیچے رکھی اس مبارک اور یادگاری تقریب میں سوئیٹزرلینڈ اور آسٹریا کے نو مسلم احمدی احباب کے علاوہ متعدد ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی اور جیسا کہ سوئیٹزرلینڈ مشن کی تاریخ میں تفصیل سے بتایا جاچکا ہے۔100 سوئیٹر رلینڈ پریس نے اس تقریب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر اخبارات اور ریڈیو کے نمائندے خاص تعداد میں آئے ہوئے تھے۔ریڈیو نے تقریب کی پوری کارروائی قلمبند کرنے کے علاوہ حضرت سیدہ موصوفہ کا ایک خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کیا جس کا جرمن زبان میں ترجمہ چوہدری عبد اللطیف صاحب امام بیت الذکر ہمبرگ نے کیا ہوا تھا۔بیت فضل لنڈن کے بعد قلب یورپ میں تعمیر ہونے والی اس پہلی بیت الذکر کو قیامت تک یہ خصوصی امتیاز حاصل رہے گا کہ اس کا سنگ بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولا د یعنی نسل سیدہ میں سے ایک درخشندہ گوھر کے مقدس ہاتھوں سے رکھا گیا۔10 111 حضرت بیگم صاحبہ بیت الذکر کا سنگ بنیا در کھنے کے بعد 27 اگست کو واپس لنڈن پہنچ گئیں۔آپ نے قریباً تین ماہ انگلستان میں قیام فرمایا۔مکرم عبدالعزیز دین صاحب کو آپ کی مہمان نوازی کا قابل فخر شرف حاصل ہوا۔پاکستان کے لئے آپ کی سیٹیں مورخہ 21 اکتوبر کے لئے بک ہو چکی تھیں۔لیکن 21،20 کی درمیانی رات آپ کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔فوری طور پر تین ماہر ڈاکٹروں کو بلایا گیا۔انہوں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔چنانچہ سیٹیں منسوخ کر دی گئیں اور جملہ احباب جماعت کو بذریعہ سرکلر آپ کی بیماری کی اطلاع