تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 456 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 456

تاریخ احمدیت 456 جلد 21 بغرض دعا کی گئی۔ڈاکٹری مشورہ کے مطابق آپ کا طبی معائنہ (CHECKUP) ہوا۔ڈاکٹر کی اس رپورٹ سے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں آپ بالکل صحت مند ہیں۔سب نے خدا کا شکر ادا کیا اور اطمینان کا سانس لیا۔انگلستان مشن کی طرف سے آپ کو الوداعی دعوت دی گئی۔مکرم چوہدری رحمت خاں صاحب امام بیت الذکر لنڈن نے آپ کی خدمت میں ایڈریس پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔28 اکتوبر بروز اتوار گیارہ بجے شب آپ لندن ائیر پورٹ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئیں۔آپ کی روانگی کی اطلاع بذریعہ سرکلر جملہ دوستوں کو کر دی گئی تھی۔چونکہ احباب کثرت سے آپ کو الوداع کہنے کے لئے ہوائی اڈہ پر جانا چاہتے تھے۔اس لئے مشن نے ایک بس کا انتظام کیا۔کئی احباب اپنی مستورات کیساتھ کاروں پر پہنچے۔کل تعداد اسوقت 60 کے قریب ہوگی۔روانگی سے قبل مکرم امام صاحب نے دعا کرائی۔حضرت بیگم صاحبہ نے امام صاحب سے فرمایا کہ وہ الوداع کیلئے موجود احباب کا انکی طرف سے شکریہ ادا کر دیں۔متعدد خواتین پر رقت طاری تھی۔جماعت انگلستان نے آپ کے مبارک وجود سے بہت فائدہ اٹھایا۔دوران قیام آپ کئی مرتبہ مشن ہاؤس میں تشریف لائیں۔آپ کے تشریف لے جانے کے بعد متعد دمستورات نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہوں نے آپ کی جدائی کو ایک مادر مشفق و مہربان کی طرح محسوس کیا ہے۔حضرت بیگم صاحبہ 28 اکتوبر کی شب کو روانہ ہو کر اگلے روز 29 اکتوبر کو بخیریت کراچی تشریف لے آئیں۔جماعت احمدیہ کراچی اور لجنہ کراچی نے ہوائی مستقر پر آپ کا خیر مقدم کیا۔اگلے روز صدر لجنہ اماءاللہ کراچی کی درخواست پر آپ 30 اکتوبر کو احمد یہ ہال میں تشریف لائیں اور کراچی کی احمدی بہنوں کو شرف ملاقات بخشا۔لجنہ کراچی کی طرف سے محترمہ مبارکہ نیر صاحبہ نے سپاسنامہ پیش کیا آپ کی طبیعت ناساز تھی اس لئے آپ کی ہدایت پر محترمہ جمیلہ عرفانی صاحبہ نے آپ کا رقم فرمودہ خطاب پڑھ کر سنایا جس کا متن حسب ذیل ہے۔خطاب بسم اللہ الرحمن الرحیم 112 السلام علیکم ! عزیزہ مجیدہ بیگم و آپا سلیمہ بیگم نے خواہش ظاہر کی تھی کہ میں اپنے سفر یورپ کے کچھ حالات لجنہ اماءاللہ کے اجتماع میں سنادوں۔شاید میں خود تو نہ سنا سکوں کیونکہ مجھے عادت نہیں ہے البتہ کچھ لکھ کر بتا سکوں گی۔میرا یورپ جانا محض ایک اتفاق تھا۔میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتی ہوں کہ زندگی میں اگر مجھے کوئی