تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 358 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 358

تاریخ احمدیت 358 جلد 21 لوگوں کا یہ جذبہ ہی ہے جس نے ہمیں بے حد متاثر کیا ہے۔ہم جب واپس جائیں گے تو پاکستان کی اور بہت سی خوشگوار یادوں کے ساتھ ساتھ ربوہ میں چند گھنٹے قیام کی یاد بھی ہمارے دلوں میں عرصہ دراز تک تازہ رہے گی اور ہم جا کر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی اس کا ذکر کریں گے۔۔۔۔۔آپ لوگوں کا بے آب و گیاہ اور شور قطعہ زمین میں ذاتی محنت اور کاوش کے بل پر ایک خوبصورت شہر آباد کر لینا اس امر کا ثبوت ہے کہ آپ لوگ باطنی ایمان اور یقین کی قوت سے بہرہ ور ہیں۔میں نے یورپ اور امریکہ کے بہت سے علاقے دیکھے ہیں اور ایسے مذہبی آثار قدیمہ کا بھی مشاہدہ کیا ہے جو ماضی میں گذری ہوئی قوموں کے جذبہ ایمان کے مظہر ہیں۔یہی جذبہ مجھے آپ لوگوں میں بھی نظر آیا ہے۔میں آپ لوگوں کے اس جذبہ ایمان اور یقین کی بہت قدر کرتا ہوں اور اس جذبہ کے پیش نظر ہی مجھے اس شہر کا مستقبل بہت روشن معلوم ہوتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چند سال بعد یہ ایک سرسبز اور ترقی یافتہ شہر کی شکل اختیار کر لے گا۔16 رنگ محل مشن ہائی سکول کے اساتذہ ربوہ میں رنگ محل مشن ہائی سکول کے انیس اساتذہ اپنے پرنسپل مکرم سردار خان صاحب کے ہمراہ جماعت احمدیہ کے تعلیمی ادارے دیکھنے کے لئے 25 نومبر 1961ء کو ربوہ تشریف لائے۔صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب افسر لنگر خانہ نے ان کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب نے ربوہ کے قیام کی غرض وغایت سے اساتذہ کو آگاہ کیا اور مختلف اداروں سے روشناس کرایا۔مغرب کے بعد یہ اساتذہ جامعہ احمدیہ کے ایک علمی مذاکرہ میں شامل ہوئے۔اگلے روز انہوں نے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پر نسل تعلیم الاسلام کالج ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور محترم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب چیف میڈیکل آفیسر سے ملاقات کی۔نیز تعلیمی ادارے اور صدر انجمن احمد یہ پاکستان اور تحریک جدید کے دفاتر دیکھے اور اسی روز واپس لاہور تشریف لے گئے۔17 مہتہ عبد الخالق صاحب کی سعودی عرب میں مخلصانہ خدمات مہتہ عبد الخالق صاحب (شہرت یافتہ پاکستانی جیالوجسٹ) 1961 ء سے 1972 ء تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور ماہر ارضیات کی حیثیت میں اس سرزمین مقدس کے پوشیدہ خزانوں کے سراغ لگانے 5 MINISTRY OF PETROLEUM & MINERAL RESOURCES