تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 357 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 357

تاریخ احمدیت 357 جلد 21 جماعت اسلام کی عظیم الشان خدمت کر رہی ہے مگر دوسرے مسلمان اس وقت غفلت کی نیند سورہے ہیں۔غیر مسلم احباب نے بھی جلسہ میں شرکت کی۔14- رانچی۔22 اپریل کو رانچی کے جلسہ میں معززین شہر کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔صدر جلسہ قاضی شہر مولانا صوفی جمال نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا: دد مبلغین اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد قابل قدر ہیں جو انتہائی مشکلات کے با وجود فریضہ تبلیغ کو سرانجام دے رہے ہیں۔“ 15 - پٹنہ۔25 اپریل کو سیرت النبی کا جلسہ ہوا جس میں کالج کے پروفیسر، طلباء، ادباء، شعراء اور دیگر اعلیٰ افسران شامل ہوئے۔صدر جلسہ اردو ادب کے مشہور شاعر علامہ جمیل مظہری تھے جنہوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اس وقت جماعت احمدیہ کے مبلغین ہی اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی توفیق پارہے ہیں۔16- مظفر پور۔(26۔اپریل )۔تربیتی و تبلیغی اجلاس ہوئے۔تبلیغی جلسہ میں 400 ہندو سکھ ، مسلمان شامل ہوئے۔17۔بھاگلپور 29, 30 اپریل کو تبلیغی اجلاس منعقد ہوئے۔30 اپریل کے جلسے میں ہند و بکثرت شامل ہوئے۔اسی روز بھا گلپور سے متصل گاؤں برہ پورہ میں بھی جلسہ ہوا۔18 - خانپور ملکی ( یکم مئی ) تبلیغی جلسہ ہوا۔19 - بلاری۔2 مئی کو ایک جلسہ ہوا۔سامعین جلسہ 500 تھے جن میں اکثریت ہندو تھے۔20۔مونگھیر۔4 مئی اور 5 مئی کو تبلیغی جلسے ہوئے۔21 - اورین۔6 مئی کو جلسہ ہوا۔گردو نواح سے متعدد غیر مسلم دوست شامل ہوئے۔حاضرین 3 ،4 صد تھے۔انڈین باسکٹ بال ٹیم کی ربوہ میں آمد انڈین وائی ایم سی اے باسکٹ بال ٹیم کراچی اور لاہور میں متعد دنمائشی میچ کھیلنے کے بعد 15اکتوبر کو ربوہ کے منتخب کھلاڑیوں سے ایک نمائشی میچ کھیلنے کی غرض سے ربوہ آئی۔میچ کے علاوہ ٹیم کے اعزاز میں متعدد استقبالیہ تقاریب کا اہتمام عمل میں آیا۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹرمیاں محمد ابراہیم صاحب کے ایڈریس کا جواب دیتے ہوئے ٹیم کے ایک ممتاز فر دمسٹر ہیوبرٹ رہن راج نے کہا: آپ لوگوں نے ہمیں خوش آمدید کہنے اور ہر قسم کا آرام پہنچانے میں جو سرگرمی دکھائی ہے ہم اس سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔کسی جگہ آرام و آسائش کامل جانا اتنی اہمیت نہیں رکھتا جتنا کہ محبت و اخلاص کا وہ جذبہ رکھتا ہے جو اس کے پیچھے کارفرما ہوتا ہے۔دراصل آپ