تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 133
تاریخ احمدیت آٹھواں جلسہ سالانہ 133 جلد 21 10،9 ،11 اپریل 1982ء کو ہوا۔اس جلسہ کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" نے جو روح پرور پیغام دیا اس میں احباب جماعت پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیاں قرآنی تعلیمات کے مطابق بسر کریں کیونکہ دنیا بھر میں اسلام کا غلبہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہوگا۔رسالہ الاسلام 1979ء میں رسالہ ”الاسلام“ جاری ہوا اس رسالہ کے لئے حضرت خلیفہ المسح الثالث اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد نے خصوصی پیغامات بھجوائے۔جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد 3اکتوبر 1980ء کو قائمقام صدر عزت مآب جناب احسن موسیٰ قمر صاحب نے تالنڈ نگ کنجا نگ (TALIDING KUNJANG) میں نے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا اور وہ اینٹ نصب کی جس پر حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے دورہ مغرب 1980ء میں اکرا (غانا) میں دعا کی تھی اور جسے مولوی دا ؤ د احمد حنیف اپنے ساتھ گیمبیا لے آئے تھے۔1980ء میں گیمبیا اور سینیگال میں تبلیغی اور تربیتی کام زور وشور سے جاری رہا جس سے جماعت کے اثر و رسوخ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔مولوی صاحب موصوف نے پورے ملک کا دورہ کیا ، 3 ہزار کی تعداد میں پمفلٹ شائع کئے ، انچاس بیعتیں ہوئیں۔ہائی سکول کی دس سالہ تقریبات مئی 1979ء میں نصرت ہائی سکول کی دس سالہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی صدر گیمبیا سر داؤ دا جوارا صاحب تھے۔آپ نے سکول کی کارکردگی کی بہت تعریف کی اور فرمایا اس سکول نے بہت کم عرصہ میں جو معیار حاصل کیا ہے وہ اس جیسے کسی بھی ادارے کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے۔آپ نے مسجد ناصر کا بھی افتتاح فرمایا اور مولوی داؤد احمد حنیف صاحب نے دعا کرائی۔اس تقریب میں سرکاری اور عوامی طبقوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔پریس اور ریڈیو نے اس تقریب کی وسیع پیمانے پر اشاعت کی۔69