تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 132
تاریخ احمدیت 132 جلد 21 کریں گے۔دوران جلسہ 18 افراد نے احمدیت قبول کی۔ریڈیو۔ٹی وی اور اخبارات نے وسیع پیمانے پر خبریں دیں۔حضرت خلیفہ اُسیح الثالث نے اس جلسہ کے لئے حسب ذیل روح پرور پیغام ارسال فرمایا جومولوی داؤ د احمد صاحب حنیف نے پڑھ کر سنایا: مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ گیمبیا جماعت اپنا چھٹا جلسہ سالانہ 4 تا 6 اپریل 80ء منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ اور اس میں شریک ہونے والوں کو اپنی برکات سے نوازے۔اس موقع پر میں آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف کرانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی شروع ہونے میں صرف نو سال باقی ہیں جیسا کہ میں نے متعدد بار آپکو بتایا ہے کہ ہماری زندگی کی دوسری صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے۔ان نو سالوں میں ہمیں اپنے آپ کو اس طور پر تیار کرنا ہے کہ ہم آنے والی صدی کا شایان شان استقبال کر سکیں۔خدا تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہوا اور آپ کو اپنا سب کچھ اپنی راہ میں قربان کرنے کی جرات عطا فرمائے۔مجھے آپ بہت محبوب ہیں اور میں آپ کے لئے مسلسل دعائیں کرتا ہوں۔(خلیفه امسیح الثالث ) ساتواں جلسہ سالانہ 63 17 ، 18 ، 19 اپریل 1981ء کو منعقد ہوا۔سینیگال سے بھی بھاری تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پہلی بار اشاعت اسلام پر بنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، وزیر خائر و آب و ہوا محمد احمد وجلوح نے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور گیمبیا کا قومی پرچم لہرایا۔مولوی داؤ داحمد صاحب حنیف نے احمدیہ پر چم لہرایا۔حضرت خلیفة أصبح الثالث نے حسب ذیل روح پرور پیغام ارسال فرمایا جو لامن جوا را صاحب جنرل سیکرٹری نے پڑھ کر سنایا۔جماعت ہائے احمد یہ گیمبیا کے ساتویں جلسہ سالانہ کے انعقاد پر آپ سب کو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔وقت کا تقاضا ہے کہ آپ پندرھویں صدی ہجری میں غلبہ اسلام کے لئے اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیں اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنا کر اسلام اور انسانیت کی خدمت کا اعلیٰ نمونہ پیش کریں۔خدا تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آمین مرزا ناصر احمد