تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 727
تاریخ احمدیت 727 جلد ۲۰ امداد کا قابل تقلید نمونہ دکھلایا چنانچہ صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے اپنے اجلاس ( اجلاس (۷/ نومبر ۱۹۶۰ ء ) میں اس غرض کیلئے پانچ ہزار کی رقم منظور کی اور اس کا چیک جناب لیفٹیننٹ جنرل محمد اعظم خاں صاحب گورنر مشرقی پاکستان کے نام ارسال کر دیا اس بر وقت امداد پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے حسب ذیل مکتوب لکھا۔(ترجمه) ڈھا کہ 850۔D۔O۔O۔O No گورنر مشرقی پاکستان گورنمنٹ ہاؤس ۱۸ نومبر ۱۹۶۰ء بخدمت ناظر صاحب بیت المال صدرانجمن احمد یہ ربوہ آپ نے صدر انجمن احمد یہ ربوہ ( پاکستان ) کی طرف سے پانچ ہزار روپے کی رقم کا جو عطیہ مشرقی پاکستان کے طوفان زدگان کی امداد کے لئے ارسال فرمایا ہے اس کیلئے تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آپ کی بروقت امداد صحیح معنوں میں قابل تعریف ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ممبران صدر انجمن احمدیہ کے قلوب میں اپنے ہم وطن بھائیوں کیلئے حقیقی بھلائی اور خیر خواہی کے جذبات موجود ہیں۔دستخط ایم اعظم خاں ایم اعظم خاں لیفٹینٹ جنرل گورنر مشرقی پاکستان صد را انجمن احمد یہ پاکستان کے علاوہ شیخ رحمت اللہ صاحب امیر جماعت کراچی نے بھی فوری طور پر ایک ہزار روپیہ کی رقم جماعت کراچی کی طرف سے بھجوادی۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کی اہم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب قیام پاکستان تقاریر ضلع شیخو پوره وضلع سیالکوٹ میں نے کی ماحول کا دیان کی تالیفی سرگرمیوں میں نمایاں حصہ لیتے تھے لیکن ہجرت کے بعد دوسری نئی ذمہ داریوں اور بدلے ہوئے حالات کے باعث اس میں تعطل واقع ہو گیا۔اس سال دعوت الی اللہ کا یہ سلسلہ آپ نے دوبارہ شروع فرما دیا چنانچہ آپ نے ۱۳/ نومبر کو جماعت احمد یہ بہوڑ و چک ۱۸ ( ضلع شیخو پورہ ) میں اور ۲۴ ۲۵ /نومبر کو موسیٰ والا اور رلیو کے ( ضلع سیالکوٹ ) کے جلسوں میں تشریف لے گئے اور اپنے ایمان افروز خطابات سے نوازا اور بتایا کہ احمدیت ایک زندہ خدا اور زندہ رسول اور ایک زندہ