تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 726 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 726

تاریخ احمدیت 726 جلد ۲۰ (۲) مکرم قریشی عبد الرحمن صاحب ناظم مجالس انصار اللہ خیر پور ڈویثرن سکھر سے تحریر فرماتے ہیں۔اجتماع میں یوں معلوم ہوتا تھا کہ میں خالصہ ایک روحانی ماحول میں ہوں اور روحانی ہستیوں کی پاک صحبت سے مستفید ہو رہا ہوں الغرض تمام وقت ایسا روحانی سرور حاصل ہوتا رہا جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔“ وو (۳) مکرم جناب ماسٹر محمد ابراہیم صاحب صدر جماعت احمد یہ حلقہ دہلی گیٹ لا ہور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے رقمطراز ہیں۔بلا شبہ ہمارا یہ اجتماع دنیوی آلائشوں کو صاف کر کے روحانی حسن کو نکھارنے کا ایک نہایت موثر ذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کے مبشر پوتے کو کام کرنے والی لمبی زندگی عطا فرمائے جن کے وجود اور رہنمائی کی برکت سے ایسا روح 66 پرور اجتماع منعقد ہوتا ہے۔(۴) مکرم جناب میرا لہ بخش صاحب تسنیم تلونڈی را ہوالی ضلع گوجرانوالہ اپنے وو مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں۔زندگی میں ایسے ایام بہت قابلِ قدر ہوتے ہیں کہ جن میں انسان دنیوی افکار سے فارغ ہو کر کمال درجہ اشتیاق کے ساتھ روحانی نعمتوں سے لذت اندوز ہو سکے۔اجتماع انصار اللہ کے ایام بلا شبہ اسی قسم کے مبارک ایام میں سے تھے۔اجتماع کیا تھا ایک روحانی مائدہ تھا جس سے ہر شخص حسب استعداد متمتع ہوا۔رفقاء حضرت مسیح موعود کے رُوح پرور حالات اور خود حضرت مسیح موعود کی حیات طیبہ کے چشم دید واقعات کا تذکرہ خود حضور علیہ السلام کے رفقاء کی زبان سے ایک ایسی نعمت غیر مترقبہ کا درجہ رکھتا تھا کہ جس کی لذت ہمیشہ اپنا اثر دکھاتی رہے گی۔یوں محسوس ہوتا تھا کہ گویا ہم خود حضرت مسیح موعود کے زمانے میں جا موجود 66 ہوئے ہیں اور حضور علیہ السلام کو اپنے احباب کے درمیان چلتا پھرتا دیکھ رہے ہیں۔“ مشرقی پاکستان کے طوفان اس سال اکتوبر کے آخر میں مشرقی پاکستان ہولناک سمندری طوفان کی زد میں آ گیا زدگان کی گراں قدر امداد جس میں تقریبا دس ہزار قیمتی جانیں تلف ہوئیں۔جماعت احمدیہ نے اپنی روایات کے مطابق اس موقعہ پر بھی مصیبت زدگان کی