تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 713 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 713

تاریخ احمدیت 713 جلد ۲۰ مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے ربوہ سے ایک ماہنامہ انصار اللہ نومبر ۱۹۶۰ء سے جاری کیا ہے جو مجلس انصار اللہ مرکز یہ کا ترجمان ہے اس میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روح پرور ملفوظات اور پر معارف تحریرات شائع کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حضور کے رفقاء کے دلچسپ حالات، قبول حق کے ایمان افروز واقعات اور روایات، قربانی وایثار اور فدائیت کے نمونے شائع کرنے کا التزام ہے اور پھر تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت کے چیدہ چیدہ واقعات بھی پیش کئے جانے کا پروگرام ہے۔اسی طرح اہل علم بزرگان کے تربیتی مضامین اور اہل قلم حضرات کے بلند پایہ علمی مقالے بھی اس رسالہ کے ذریعہ پیش کئے جائیں گے۔الغرض یہ ماہنامہ انصار اللہ ایک معلم اور مربی کا کام دے گا۔میں اس خط کے ذریعہ بھارت کی مجالس انصار اللہ کو تحریک کرتا ہوں کہ اس کے ممبران اس رسالہ کو اپنے نام جاری کرائیں اور اس سے استفادہ کر یں اور جو اصحاب اپنے طور پر خرید کر نے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں وہ مل کر اپنی اپنی مجالس ہی کیلئے کم از کم ایک رسالہ تو ضرور جاری کروا لیں۔اس رسالہ کا سالانہ چندہ صرف پانچ روپے ہے جو رسالہ کی خوبیوں کے بالمقابل معمولی رقم ہے۔والسلام مرزا بشیر احمد ر بوه اس کے علاوہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکز یہ منعقده ۱۳۴۱ هش (۱۹۶۲ء) کے موقعہ پر اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ :۔میں اس جگہ رسالہ انصار اللہ کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں یہ رسالہ خدا کے فضل سے بڑی قابلیت کے ساتھ لکھا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے اور اس کے اکثر مضامین بہت دلچسپ اور دماغ میں چلا پیدا کرنے اور روح کو روشنی عطاء کرنے میں بڑا اثر رکھتے ہیں پس انصار اللہ کو چاہئے کہ اس رسالہ کو ہر جہت سے ترقی دینے کی کوشش کریں، اس کی اشاعت کا حلقہ وسیع کریں اور اس کیلئے مختلف علمی موضوع پر اچھے اچھے مضامین لکھ کر بھجوائیں تا کہ اس کی افادیت میں ترقی ہو اور جماعت میں اس کے متعلق دلچسپی بڑھتی چلی جائے۔“ عہد حاضر میں تربیت و اصلاح نفس کا مسئلہ پوری دنیا کیلئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ کے لئے جو دین حق کی علمبر دار ہے اس کی اہمیت وضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہی واحد ذریعہ ہے جس کے نتیجہ میں اسلامی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو