تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 710
تاریخ احمدیت 710 جلد ۲۰ اس کا بنیادی مقصد تربیت نفس کا فریضہ ادا کرنے میں انصار کی مدد کرنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے اسی مقصد کو سامنے رکھ کر اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اپنے رسولوں کے فرائض میں سے ایک فرض یہ بھی قرار دیتا ہے ویزکیھم رسول لوگوں کے دلوں کو پاک اور صاف کرتے ہیں تا کہ ان پر انوار الہی نازل ہوں۔اپنے نفس کی تربیت اہل و عیال کی تربیت اپنے شہراور ملک کی تربیت تمام بنی نوع انسان کی اور کل دنیا کی تربیت ایک اہم فرض ہے جو ہم پر عائد ہوتا ہے۔اسی مقصد کے پیش نظر انصار کا ترجمان انصار اللہ کے نام سے شائع ہو رہا ہے وو 66 ادارہ انصار اللہ نے اس بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے جو اقدامات تجویز کئے اس کی تفصیل رسالہ کے پہلے پرچہ میں مولانا مسعود احمد خاں صاحب نے درج ذیل الفاظ میں بیان کی :۔یہ مجلس انصار اللہ کا ترجمان ہو گا اس میں ہم انشاء اللہ التزام کے ساتھ امام الزمان سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایسے روح پرور ملفوظات اور پر معارف تحریرات ( نظم و نثر عربی فارسی و اردو ) شائع کرنے کا اہتمام کریں گے کہ جو جذب و تا شیر کے شاہکار کی حیثیت رکھتی ہیں، جن کے بار بار کے مطالعہ سے دلوں کے زنگ ڈھل کر سب کثافتیں دُور ہو جاتی ہیں اور قلوب واذہان کی ایسی تطہیر ہوتی ہے کہ انسانوں کے سینے اور دماغ آسمانی نور سے منور ہو جاتے ہیں اور وہ دنیا میں زندگی بسر کرتے ہوئے عالم بالا کی مخلوق نظر آنے لگتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کے رفقاء کے حالات ان کے قبول حق کے واقعات قربانی وایثار اور فدائیت کے نمونے اور ان کی ایمان افروز روایات بھی التزام کے ساتھ ہدیہ ناظرین کی جائیں گی تا ہمیں احساس ہو کہ ہم کیسے عظیم الشان اسلاف کی اولاد ہیں، ہمارا اصلی ورثہ کیا ہے، اور اسے بحفاظت تمام نئی نسلوں کے اندر منتقل کرنے کے ضمن میں ہم پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔پھر تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت کے چیدہ چیدہ واقعات بھی قارئین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے تا ایمان و یقین اور خدمت اسلام کے عزم صمیم کو ایک نئی پختگی اور نیا استحکام حاصل ہو۔اسی طرح اہل علم اور اہل قلم اصحاب کے بلند پایہ علمی اور تربیتی مضامین سے ہر شمارے کو مزین کرنے کی کوشش کی جائے گی۔الغرض ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ماہنامہ انصار اللہ کا ہر شمارہ روحانی نعمتوں کا ایک خوانِ یغما ثابت ہو۔