تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 709
تاریخ احمدیت 709 جلد ۲۰ فصل دوم ماہنامہ انصار اللہ کا اجراء اس سال نو مبر ۱۹۶۰ء سے مرکزی جرائد و رسائل میں ماہنامہ انصار اللہ کا اضافہ ہوا جو مجلس انصار اللہ " مرکز یہ کا ترجمان تھا اور ہے۔یہ نام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا تجویز فرمودہ تھا۔یہ نہایت مفید اور معیاری رسالہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس کی خصوصی توجہ گہری دلچسپی اور تفصیلی ہدایات و رہنمائی سے جاری ہوا اور آپ ہی نے اس کی ادارت کے اہم فرائض مولانا مسعود احمد خاں صاحب دہلوی کے سپر دفرمائے جنہیں آپ مسلسل تیرہ برس تک کمال فرص شناسی، عرقریزی اور ولولہ شوق کے ساتھ بجالاتے رہے۔آپ کے بعد دسمبر ۱۹۸۴ء یعنی رسالہ کے جبری التوا تک مندرجہ ذیل اہل قلم اصحاب اس کے ایڈیٹر ر ہے :۔مولانا غلام باری صاحب سیف صاحب ( جنوری ۱۹۷۴ ء تا مارچ ۱۹۷۷ء ) جناب سید عبدالحی صاحب شاهد ایم اے ( اپریل ۱۹۷۷ء تا دسمبر ۱۹۷۹ء ) نوٹ :۔نومبر دسمبر ۱۹۷۹ء کا شمارہ سید عبد ا کی صاحب و جناب کمال یوسف صاحب مبلغ سویڈن کی زیر ادارت چھپا۔۔۴۔وفیسر ناصر احمد صاحب پروازی ) جنوری ۱۹۸۰ء تا اپریل ۱۹۸۰ء ) جناب کمال یوسف صاحب ( مئی ۱۹۸۰ء ) جناب مرزا غلام احمد صاحب ایم اے ( جون ۱۹۸۰ ء وجولائی ۱۹۸۰ء) اگست ۱۹۸۰ء سے دوبارہ مولانا سیف صاحب نے زمام ادارت سنبھالی اور دسمبر ۱۹۸۴ء تک کے تمام شمارے آپ ہی کی نگرانی میں شائع ہوئے۔رسالہ انصار اللہ کے اس پورے دور میں چودھری محمد ابراھیم صاحب ایم اے انچارج دفتر انصار اللہ ) اس کے پبلشر رہے۔رسالہ کے اولین کا تب منشی نورالدین صاحب خوشنویس تھے۔ماہنامہ انصار اللہ " کی غرض و غایت حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس کے جامع اور پُر تاثیر الفاظ میں یہ تھی :-