تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 674 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 674

تاریخ احمدیت 674 جلد ۲۰ فصل ششم حضرت خلیفہ امسح الثالث" کا روح پرور حضرت علیہ اسیح الثالث پیغام جماعت احمدیہ نجی کے نام کے آخر میں بجھی کے احمدیوں رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۷۲ء کے نام ایک روح پرور پیغام ریکارڈ کرا کے ارسال فرمایا جسے نبی کی جماعتوں کے عام جلسوں اور دیگر تقاریب پر کئی با را حباب نے سُنا اور اپنے ایمانوں کو تازہ اور روح کو زندہ کیا۔یہ پیغام حسب ذیل الفاظ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ میں تھا حضور نے تشہد وتعوذ کے بعد فرمایا:۔ونجی میں بسنے والے احمدی بھائیو! مرکز احمدیت سے آپ کے جزائر کا فاصلہ ہزاروں میل کا ہے لیکن صرف آپ ہی مرکز سے اتنے فاصلے پر نہیں مغربی افریقہ میں بسنے والے احمدی بھی ہزاروں میل کے فاصلہ پر ہیں۔اسی طرح امریکہ میں بسنے والے احمدی آپ سے بھی زیادہ فاصلہ پر بستے ہیں پس محض مرکز سے دوری اخلاص کی کمی اور ایثار اور قربانی سے بے پروا ہی پر منتج نہیں ہوتی بلکہ فاصلے محبت اور پیار سے اخلاص اور ایثار سے سکڑ جاتے اور زائل ہو جاتے ہیں جو محبت جو ایثار اور غلبہ اسلام کیلئے جو جو میں نے مغربی افریقہ کے افریقن احمدیوں میں پایا ہے اگر ویسا ہی اخلاص اور جوش ساری دنیا کے احمدیوں میں ہو جائے۔آ پس میں پیار کر نے لگیں بنی نوع انسان کی خدمت پر کمر بستہ ہو جائیں۔اور اگر اللہ تعالیٰ کے حقوق کو بھی اسی طرح ادا کریں جس طرح انہیں اس کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین اور وصیت کی گئی ہے تو غلبہ اسلام کی مہم جو اللہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جاری کی ہے اس کے اور بھی زیادہ خوشکن نتائج بہت جلدی ہماری آنکھوں کے سامنے آجائیں اور اپنی زندگیوں میں ہم غلبہ اسلام کی آخری فتح اور آخری غلبہ کے ایام اپنی آنکھوں سے دیکھنے لگیں ہماری روح انہیں محسوس کرنے لگے اور ہماری خوشیوں کی کوئی انتہاء نہ رہے کیونکہ اسی میں ہماری خوشی اور مسرت ہے۔یہ دنیا اور اس دنیا کے اموال اور دنیا کی مسرتیں اور لذتیں حقیقی نہیں۔