تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 673
تاریخ احمدیت 673 جلد ۲۰ مولانا صاحب اس جزیرہ میں ان کا تعاقب کرنے کے لیئے پہنچ گئے۔مگر وہ مبلغ احمدیت کی علمی قابلیت اور ایمانی جرات کی وجہ سے گفتگو کی جرات نہ کر سکے اور بالآ خر ایک شدید مخالف مولوی عبد الرحمان صاحب بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔صوا سے اس جزیرہ میں پانچ علماء کا ایک وفد پہنچا اور لیکچر دیئے مگر احمدیوں سے بات چیت پر آمادہ نہ ہوئے ۱۹۷۰ء کے آخر میں لمباسہ کے مشہور وکیل ممتاز مقبول صاحب نے بیعت کر لی اور جماعتی کاموں میں بڑی دلچسپی لینے لگے۔نور احمد یہ پریس ۱۹۷۱ء میں جماعت احمد یہ نبی کو اللہ تعالیٰ نے ایک پرنٹنگ مشین اور اسکے دیگر لوازمات خرید کر اپنا پر لیس قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائی جس پر انگریزی اور ہندی زبانوں میں بڑی کثرت سے لٹریچر شائع ہونے لگا۔ابتداء میں رضا کارانہ طور پر پریس کا کام محترم ماسٹر محمد حسین صاحب ہیڈ ماسٹر احمد یہ سکول لٹو کا سرانجام دیتے تھے۔جماعت بھی کی ملی خدمت ۲۴ ۱ کتو بر۱۹۷۲ء کو نجی میں ایک ہولناک سمندری طوفان آیا جس کی مثال نجی کی تاریخ میں نہیں ملتی۔طوفان سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے نبی کے احمدی احباب بڑی حد تک محفوظ رہے نجی کے احمدیوں نے اس موقع پر اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کی ہر طرح امداد کی ان کو کھانا کھلایا اور سامان بھی پیش کیا۔علاوہ ازیں نجی کے ریلیف فنڈ میں نہ صرف حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے چار سوف جیسن ڈالر ارسال فرمائے بلکہ مقامی جماعت احمدیہ نے بھی چندہ دیا۔۴۲