تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 623
تاریخ احمدیت 623 صاحب ایڈووکیٹ لاہور کی زیر صدارت ہوئی۔جلد ۲۰ سید نا حضرت مصلح موعود نے مشاورت کے اختتامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے احباب جماعت کو پُر زور تحریک فرمائی کہ وہ تقومی دعوت الی اللہ اور وقف کی طرف خصوصی توجہ دیں چنانچہ فرمایا : وو حقیقت یہ ہے۔کہ تقویٰ کے بغیر انسان کا کوئی عمل اُسے اللہ تعالیٰ کا مقرب نہیں بنا سکتا یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر نماز میں بلکہ نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا مانگنے کی ہدایت فرمائی ہے کہ اھدنا الصراط المستقيم صراط الذین انعمت عليهم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی الہام ہے کہ ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے اگر جڑ رہی سب کچھ رہا ہے پس دوستوں کو اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔اور بار بار قا دیان جانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔پس تقویٰ اللہ کے حصول کی کوشش کرو۔اپنی آئندہ نسلوں میں دین کی محبت پیدا کرو۔انہیں اسلام اور احمدیت کی خدمت کے لئے وقف کرو۔اشاعت احمدیہ کے لئے ہر قسم کی مالی اور جانی قربانیوں میں حصہ لو۔اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو۔کہ وہ ہماری نا چیز کوششوں میں برکت ڈالے۔اور ہمارے کاموں کو اپنے فضل اور رحم کے ساتھ نتیجہ خیز ثابت کرے۔تا کہ ہم نے یہاں جو وقت صرف کیا ہے۔وہ ضائع نہ ہو۔اور ہم خدا تعالے کے نزدیک جھگڑالو قرار نہ پائیں۔تاکہ اس کے دین کے خدمت گذار اور اس کے احکام کی اطاعت کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایمان۔اخلاص۔اور تقویٰ پیدا کرے۔اور ہمارے قلوب میں ایسی محبت اور عشق بھر دے کہ بغیر اس کے مل جانے کے ہماری سوزش میں کمی واقع نہ ہو۔ہماری گھبراہٹ دور نہ ہو۔ہما را جوش کم نہ ہو۔اور ہماری راحت اور ہما را چین سوائے اس کے کسی اور چیز میں نہ ہو۔کہ ہمیں اس کا قرب حاصل ہو جائے۔اور ہم اس کے وصال سے لطف اندوز ہوں ہماری ہر قسم کی خوشی اور امید اس سے وابستہ ہو۔اور ہماری محبت اور چین اس کے رسولوں خصوصاً محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلیفہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ وابستگی اور ان کی تعلیموں اور منشاء کے مطابق چلنے میں ہو۔اور ہم ان کے نام کو دنیا میں پھیلا نے والے ہوں اللہ تعالیٰ