تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 624
تاریخ احمدیت 624 جلد ۲۰ ہماری مدد کرے۔اور ہماری زبانوں میں برکت ڈالے۔تا کہ ہم دوسرے لوگوں کو بھی خدائے واحد کے کلام کی طرف کھینچ سکیں۔اور اللہ تعالے ہمیں توفیق دے۔کہ ہم خدا تعالے کے کلام سے محبت کرنے والے۔اس کی تعلیم سے پیار کرنے والے۔اس کے حکموں کو پھیلانے والے۔اور اس کے بندوں سے محبت کرنے والے ہوں۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک ایک سال میں تمیں تمہیں ہزار احمدی ہوتا تھا۔اب تو ۳۰ ۴۰-۳۰ ۲۰ لاکھ سالانہ احمدی ہونے چاہئیں۔حضرت مسیح ناصری کی امت نے ۱۹۰۰ سال کی عمر پائی ہے۔ہم دعا کرتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو ۱۹۰۰۰ سال سے بھی زیادہ عمر دے گا۔اور دنیا کے چپہ چپہ پر کوئی ایسی جگہ نظر نہ آئیگی جہاں احمدیت اور ( دین حق ) کا نام نہ لیا جاتا ہو۔شاہ حسین اردن کا جماعت احمدیہ اسلامی مملکت اردن کے جلالہ الملک شاہ حسین نے اس سال نائیجیریا کی طرف سے شاندار استقبال ایران ترکی اور سپین کے دورہ سے واپسی پر ۹ رمئی ۱۹۶۰ء کو لیگوس میں ایک روز قیام فرمایا۔شاہ کی آمد اگر چہ غیر رسمی حیثیت کی تھی، پھر بھی یہ موقعہ اس اعتبار سے بہت اہم تھا۔کہ نائیجیر یا جیسے اسلامی علاقہ میں پہلی دفعہ ایک عرب مسلمان بادشاہ وارد ہوا تھا شاہ کی آمد کا اعلان صرف ایک روز پہلے کیا گیا تھا۔اس کے با وجو د احمدی احباب کو استقبالیہ کے لئے فوراً منظم کیا گیا۔ایک سبز جھنڈے پر عربی میں اهلا و سهلا و مرحبا اور انگریزی میں خوش آمدید شاہ حسین لکھا ہوا تھا لیگوس کے احمدی احباب چودہ میل سفر کر کے لیگوس کے ہوائی اڈے پر پہنچے جملہ احباب نے احمدیہ مشن کیطغرے (BADGES) لگا رکھے تھے۔اس طرح استقبال کرنے والوں میں یہ ممتاز گر وہ اخباری نمائیند وں، غیر ملکی اور ملکی پریس فوٹوگرافرز کے لیئے بالخصوص ایک خاص کشش کا موجب ہوا انہوں نے اس منظر کی متعد تصاویر لیں۔جس وقت شاہ حسین کا طیارہ پہنچا احمدی احباب نے نعرہ تکبیر۔اللہ اکبر اسلام زندہ با د جلالۃ الملک یعیش الملک حسین یعیش کے نعرے بلند کئے نائیجیریا کے قائم مقام گورنر جنرل اور استقبال کرنے والے دوسرے افسر مشرقی انداز کے اس استقبال سے بہت متاثر ہوئے۔ہوائی اڈے پر جمع ہونے والے دوسرے لبنانی شامی اور دوسرے مسلمانوں نے