تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 622 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 622

تاریخ احمدیت دیا تھا۔622 جلد ۲۰ صدر محترم ! آپ نے علیگڑھ میں خطاب فرماتے ہوئے یہ امر بالکل بجا فر مایا تھا کہ آئندہ سائنس کی اجارہ داری سرمایہ داری کی ایک نئی قسم ہو گی“ سرمایہ داری کیا بلکہ مادیت کی نئی شکل وصورت ہوگی۔ہم سرمایہ داری یا مادیت کی اس نئی شکل وصورت پر قابو نہیں پا سکتے جب تک کہ انسان کی سرمایہ دارانہ ذہنیت یا مادیت کی رگوں میں مذہب روحانیت کا ٹیکہ نہ لگا ئیں۔پس اس الحاد و مادیت کے قلع قمع اور روحانیت وانسانیت کے اُجاگر کرنے کے لئے ہی تحریک احمدیت خدا تعالے کی طرف سے قائم کی گئی ہے۔احمدیت کوئی انسانی تحریک نہیں۔خالص خدا کی قائم کردہ ہے۔اور اس کا قیام آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اُن پیشگوئیوں کے عین مطابق عمل میں آیا ہے۔جو اسلام کی نشاة ثانیہ غلبہ دین کے لئے ظہور مہدی ومسیح موعود کی ذات سے وابستہ تھیں اور اشاعت اسلام کی جو شاندارخدمات اس جماعت نے ابتک انجام دی ہیں۔وہ اظہر من الشمس ہیں۔ہم آپ کی خدمت میں اسلامی اصول کی فلاسفی ( جو کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود اور مہدی و معہود کی تالیف تصنیف ہے ) کا عربی ترجمہ الخطاب الجلیل“ اور دوسرے لڑ پچر کا تحفہ“ ارسال کرنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔بظاہر یہ معمولی چیز ہے مگر حقیقت میں قیمتی موتی اور جواہر ہیں۔امید ہے آپ ان کتب کا کا مطالعہ فرما ئینگے۔خدا آپ کا اور ہمارا ہادی اور حامی و ناصر ہو۔آمین۔آپکا خیر اندیش محمد کریم اللہ نو جوان سیکرٹری جماعت احمد یہ مدراس اس سال مجلس شوری تقوی دعوت الی اللہ اور وقف کی پُر زور تحریک ۹-۸ را پریل ۱۹۶۰ء کو گذشته سال کی طرح تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے وسیع و عریض ہال میں ہی منعقد ہوئی۔سید نا حضرت مصلح موعود کی طبیعت ایک عرصہ سے نا ساز چلی آ رہی تھی مگر حضور نے خدام کی دلجوئی کے لئے اس سال بھی شمولیت فرمائی اور نمائندگان کی آراء سن کر ان کے بارے میں اپنے فیصلوں کا اعلان فرمایا۔حضور کے ارشاد پر مشاورت کے اکثر اجلاسوں کی کارروائی شیخ بشیر احمد