تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 597 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 597

تاریخ احمدیت 597 جلد ۲۰ حضرت مصلح موعود کا بصیرت افروز اختتامی خطاب حضور کے کرسی پر تشریف فرما ہونے کے بعد حضرت ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے تلاوت فرمائی پھر جناب ثاقب صاحب زیر وی مدیر لا ہور نے اپنی ایک دعائیہ نظم نہایت پُر در دلب ولہجہ میں پڑھ کر سنائی یہ نظم دعاؤں کی مزید تحریک کا موقر ذریعہ بنی۔تلاوت ونظم کے بعد حضور انور نے ایک نہایت بصیرت افروز خطاب فرمایا جو پون گھنٹہ تک جاری رہا۔یہ تقریر ایک خاص رنگ کی حامل تھی اور جوش ولولہ اور غیرت دینی کے جذبات سے پر تھی جس کا خلاصہ حضور کے مبارک الفاظ میں یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو اس غرض کے لئے قائم کیا ہے کہ دنیا میں ( دین حق ) اور احمدیت کی اشاعت کی جائے۔یہی ہمارے تمام کاموں کا نقطہ مرکزی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کو ہمیشہ جاری رکھیں یہانتک کہ دنیا کا کوئی ملک اور کوئی گوشہ ایسا نہ ہو جہاں ( دین حق ) اور محمد رسول اللہ کی آواز نہ پہنچ جائے۔“ اس ضمن میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان اور جملہ احباب جماعت سے عہد لیا کہ وہ قیامت تک خدمت دین کا سلسلہ جاری رکھیں گے چنانچہ فرمایا میں اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام اولا د کو خواہ وہ آپ کے بیٹے ہیں یا پوتے اور نوا سے یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار کریں کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو خدمت دین میں لگائے رکھیں گے اور اپنی آئندہ نسلوں کو بھی احمدیت کی تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے رہیں گے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھیں گے یہاں تک کہ قیامت آ جائے مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر سچے دل سے ایمان لانے والے تمام احمدی بھی خواہ کسی جگہ کے رہنے والے ہوں آپ کے روحانی بیٹے ہیں۔اس لئے جماعت احمدیہ کے تمام دوستوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اس عہد میں شامل ہوں۔میں اس وقت عہد کے الفاظ دہراؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے تمام افراد اور آپ کے روحانی بیٹے کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دہرائیں۔اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له و اشهد ان محمدا عبده و رسوله ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم ( دین حق ) اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے