تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 598
تاریخ احمدیت 598 جلد ۲۰ اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فرض کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک ( دین حق ) کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اُونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخر دم تک جد و جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ ( دین حق ) کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما - الهم آميـــن الهـــم آمین۔الھم آمین۔یہ اقرار جو اس وقت آپ لوگوں نے کیا ہے اگر اس کے مطابق قیامت تک حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی جسمانی اور روحانی اولا د اشاعت دین کے کام میں مشغول رہے تو یقیناً احمدیت تمام دنیا پر چھا جائے گی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے گا۔نیز آئیندہ خلفا ء کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا آئندہ خلفاء کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ جب تک دُنیا کے چپہ چپہ میں دین حق نہ پھیل جائے۔اور دنیا کے تمام لوگ قبول نہ کر لیں۔اُس وقت تک دین حق کی تبلیغ میں وہ کبھی کو تا ہی سے کام نہ لیں خصوصاً اپنی اولاد کو میری یہ وصیت ہے کہ وہ قیامت تک دین حق کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اپنی اولاد در اولاد کو نصیحت کرتے چلے جائیں۔کہ انہوں نے ( دین حق کی تبلیغ کو کبھی نہیں چھوڑنا۔اور مرتے دم تک دین حق کے جھنڈے کو بلند رکھنا ہے۔اسی مقصد کو پورا کرنے اور ( دین حق ) کے نام کو پھیلانے کے لئے میں نے تحریک جدید جاری کی ہے۔جو پچیس سال سے جاری ہے۔اور جس کے ماتحت آج دُنیا بھر کے تمام اہم ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے مشن قائم ہیں۔اور لاکھوں لوگوں تک خدا اور اس کے رسول کا نام پہنچایا جا رہا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تبلیغی مراکز کو وسیع کرنے اور مبلغین کا جال پھیلانے میں