تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 566 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 566

تاریخ احمدیت 566 جلد ۲۰ ہیں، اقلیتوں کی مشکلات ہیں، قبیلوں کی مشکلات ہیں اور پھر زبان کی بھی مشکلات ہیں۔اور حقیقت تو یہ ہے کہ یہاں جس قدر قبیلے ہیں اور جس قدر زبانیں بولی جاتی ہیں۔اتنی ہی تعداد میں مشکلات بھی درپیش ہیں۔دراصل یہ مشکلات بے شمار ہیں اور ہماری امید صرف اس بات پر قائم ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈر اور زندگی کے دوسرے شعبوں کے لیڈر بھی نفس پرستی سے بالا ہو کر نا نیجیریا کے مفاد کے لئے زندگیاں بسر کریں۔لیکن اگر چہ یہ مشکلات پیچیدہ ہیں نائیجیریا کے لوگ اپنے آپ کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ یہاں نسلی اور مذہبی قسم کی ا مشکلات کالعدم ہیں۔اور اس کے پیش نظر ہم ایسے شخص کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھ سکتے۔جو نائیجیریا کی مشکلات میں اضافہ کا باعث ہو۔اور اس طرح ہماری پریشانیوں میں اضافہ کرے ہم سمجھتے ہیں کہ پہلے ہی نایجیریا اتنی مشکلات سے دو چار ہے کہ اس کے لیڈ ر آئندہ پچاس سیال تک انہی کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے اور اس لئے ہم مغربی افریقہ کے رئیس التبلیغ کے اس رد عمل کو نا پسندیدہ سمجھتے ہیں جس کا انہوں نے ڈاکٹر گراہم کے نائیجیریا کے دورے کے سلسلے میں اظہار کیا ہے۔یہ مسلمان مبلغ ڈاکٹر گراہم نہی کی طرح اگر سیاسی زبان میں بات کی جائے تو غیر ملکی ہیں یہ پاکستانی ہیں۔جب کہ مشہور ڈاکٹر ) گراہم امریکن ہیں۔لیکن ان دونوں کو نائیجیریا میں آنے کی دعوت نائیجیریا کے لوگوں نے دی ہے اور اسی وجہ سے ان کو صرف اس وقت تک خوش آمدید کہا جا سکتا ہے جب تک کہ وہ اپنے مذہبی حلقہ کے اندر رہ کر اپنا مذہبی کام کریں۔لیکن مولوی نیم سیفی صاحب اس تمثیلی بر تن کیطرح ہیں جو گرا ہم کیتلی کو کا لا کہتے ہیں۔مولوی سیفی صاحب کے ساتھیوں نے کیوں ڈاکٹر گراہم کے جلسوں میں شور و شر پیدا کرنے کی ضرورت سمجھی اور کیوں وہاں گراہم کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے۔سیفی صاحب کو گرا ہم کے ساتھ مناظرہ کرنے میں بھلا کیا خوشی حاصل ہو سکتی تھی۔ہم یہ بات کہنے کی جرات کرتے ہیں کہ اس احمدی کی حرکات غصہ دلانے والی ہیں۔اور سراسر نا جائز ہیں۔سیفی صاحب غیر معمولی طور پر جوش کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارا خیال یہ ہے کہ یہ غیر معمولی جوش اختلافات کو برداشت نہ کر سکنے کے مترادف ہے۔ہمیں اس کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ہم اس بات سے نفرت کرتے ہیں۔اس بات کو یہاں ہرگز پیدا نہ ہونے دینا چاہیئے۔نائیجیرین ٹربیون۔نائیجیرین اتحاد کے پیش نظر تمام احمد یوں کی توجہ اس بات کی