تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 564 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 564

تاریخ احمدیت 564 جلد ۲۰ سیاسی طاقت حاصل کرنے میں مدد ملے (حالانکہ یہ دورہ کافی عرصہ سے زیر تجویز تھا ) گراہم کے جلسوں میں مسلمانوں کی طرف سے ایسے پمفلٹ تقسیم کئے گئے جن میں پانچ نکات پیش کئے گئے تھے۔وہ پانچ نکات یہ ہیں :۔۔۴۔عیسی علیہ السلام خدا کے بیٹے نہیں تھے۔انہوں نے صلیب پر وفات نہیں پائی تھی۔وہ مردوں سے جی نہیں اٹھے تھے۔وہ آسمان پر اٹھائے نہیں گئے تھے۔وہ بذات خود واپس دنیا میں تشریف نہیں لائیں گے۔بلی نے کوئی جواب نہ دیا۔لیکن کچھ عرصہ کے لئے دونوں طرف طبائع کا پارہ چڑھتا رہا۔اور دونوں طرفوں سے بیانات جاری ہوتے رہے۔اس ہفتہ معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا۔کیونکہ عیسائی مناد گراہم آرام کرنے کے لئے اور ڈاکٹر البرٹ شویٹزر ALBERT) (SHWEITZER سے ملاقات کرنے کے لئے لمبا رینے (LAMBA RENE) گئے۔لائف (LIFE) جو امریکہ کا مشہور ترین رسالہ ہے اس میں ڈاکٹر گراہم کے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کو واضح الفاظ میں پیش کیا گیا کہ افریقہ کے سارے دورے میں ان کی سب سے زیادہ مؤثر مخالفت نائیجیریا میں ہوئی۔نائیجیرین اخبارات نے توقع سے زیادہ ہمارے چیلنج کی طرف توجہ دی اور اس کے حق میں اور اس کے خلاف دل کھول کر اظہار رائے کیا۔سب سے پہلے تو ہمارے چیلنج کو چھاپا پھر اس پر قارئین کے خطوط چھاپے گئے اور ایڈیٹوریل لکھے گئے۔ایک اخبار نے پہلے صفحہ پر مسلم اور عیسائیت کے جلی عنوان سے ویسٹ افریقن احمد یہ نیوز ایجنسی کا پریس ریلیز سارے صفحہ پر چھاپا اور اس کے ساتھ ہی ایڈیٹوریل بھی لکھا جس میں نہ صرف قارئین کو وہ پریس ریلیز توجہ کے ساتھ پڑھنے کی تلقین کی۔بلکہ ایک زخم خوردہ شیرنی کی طرح اس چیلنج کے خلاف دھاڑا بھی۔ایڈیٹوریل کا ترجمہ درج ذیل ہے :۔ہم اپنے قارئین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ وقت نکال کر ضرور بالضرور ہماری لیڈنگ سٹوری کو جو احمد یہ مشن سے لی گئی ہے پڑھیں ہم نے ارادہ اس خبر کو اس قدر