تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 540 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 540

تاریخ احمدیت 540 جلد ۲۰ پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ کونسل نے بھی سٹال دیکھا۔وزیر معدنیات کو لوکل زبان میں احمد یہ پریس سے شائع کردہ لٹریچر کا ایک ایک سیٹ پیش کیا گیا۔اس نمائش میں تمام سکولوں نے حصہ لیا۔اس مقابلہ میں احمد یہ سنٹرل سکول نے صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی اور شیلڈ کے انعام کا حقدار قرار پایا۔سیرالیون کے دو احمدی مسٹر سلیمان (شمالی صوبہ ) اور مسٹری وانڈی کالوں (ریاست ڈارو) کے چیف منتخب کر لئے گئے۔۶۳ جماعت احمد یہ غانا کی سالانہ کانفرنس ۱۵ تا ۱۸ / جنوری ۱۹۵۹ء سالٹ پانڈ میں نہایت غانا جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔حاضرین کی تعداد چار پانچ ہزار تھی۔جلسہ گاہ اور مہمانوں کی رہائش کے انتظامات سالٹ پانڈ کی مخلص جماعت نے کئے۔غانا کے مرکزی ریڈیو نے انگریزی اور بعض مقامی زبانوں میں اس کی خبریں نشر کیں اور غانا کے کثیر الاشاعت اخبار غانا ٹائم میں اس کے گروپ فوٹو شائع ہوئے۔الحاج مولوی نذیر احمد صاحب مبشر امیر و انچارج مشن نے اپنی اختتامی تقریر میں گزشتہ سال کی تبلیغی و تعلیمی مساعی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور آخر میں بتایا کہ میں نے نانا کے وزیر تعلیم ہی کو نہیں بلکہ ملکی درسگاہوں کے تمام جنرل مینجر وں کو بھی اس طرف توجہ دلائی ہے کہ کسی مسلمان طالب علم کو عیسائیت کی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اور انہوں نے اس کا وعدہ کیا ہے۔آپ کے بعد مولوی نسیم سیفی صاحب نے جماعتی اتحاد اور لٹریچر کی ضرورت و اہمیت پر مؤثر تقریر فرمائی۔دیگر مقررین کے نام یہ ہیں۔سینئر چیف رئیس مسٹر جبرائیل ، مولوی خلیل احمد صاحب اختر ، مولوی عبدالرشید صاحب رازی ، مسٹر محمد آرتھر ، الحاج آدم صاحب، مولوی فضل الہی صاحب انوری انچارج عربی سکول سویڈرو، عبدالواحد صاحب جنرل سیکرٹری اشانٹی ، منیر احمد صاحب پروفیسر احمد یہ سیکنڈری سکول ، یعقوب یمنی صاحب۔حسب دستور اس جلسہ پر بھی مالی جہاد میں مسابقت کا روح پرور نظارہ سامنے آیا اور کل نقد وصولی ساڑھے سات سو پونڈ ہوئی۔احمدی مستورات نے بیت الذکر ہالینڈ کے لئے دوسو شلنگ چندہ پیش کیا جو اس کے علاوہ تھا۔کانفرنس کے دوران مجلس شوری بھی ہوئی جس کی صدارت جناب نسیم سیفی صاحب نے فرمائی۔مشن کی سرگرمیاں پورا سال انچارج مشن کی سرکردگی میں جاری رہیں۔ان دنوں غانا مشن تنظیمی اعتبار سے چار حلقوں میں منقسم تھا۔ا۔شمالی غانا ۲ - اشانٹی سیکشن ۳ - کالونی مغربی ریجن ۳ - اکرا شہر اور مشرقی غانا