تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 539 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 539

تاریخ احمدیت 539 جلد ۲۰ تعلیم سے بہرہ ور کر رہی ہے۔اس کے علاوہ اس سال کے آغاز میں گلبو ر گا احمد یہ سکول کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر سیکنڈری سکول کے پرنسپل نے جماعت کی خدمات کا اعتراف ان الفاظ میں کیا : - میں اگر چہ جماعت احمدیہ کا ممبر نہیں ہوں مگر ان لوگوں کی تعلیمی اور مذہبی خدمات کا جو انہوں نے اس ملک میں عوام کے لئے سرانجام دی ہیں معترف ہوں۔ان لوگوں نے بہت دور دراز ملک سے یہاں آکر جو کام اور خدمت اس ملک کے عوام کی کی ہے اور کر رہے ہیں وہ بہت ہی بے نظیر ہے۔اس لئے میں تمام حاضرین خصوصاً اپنے مسلمان بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان سے ہر رنگ میں تعاون کریں تا یہ لوگ ہمارے ملک کے بچوں کو دونوں رنگوں میں یعنی دینی اور مذہبی میں تربیت دے کر قوم اور ملت کے لئے بہترین وجود بنا ئیں۔اسی سال باؤما ہوں اور شینگے میں بھی نئے سکول جاری کئے گئے۔ان سب سکولوں نے سیرالیون کے مسلمانوں میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑا دی اور ان کی نسلوں کا تعلیمی مستقبل روشن نظر آنے لگا۔۲۵ رمئی ۱۹۵۹ء کو حکومت سیرالیون کے وزیر تعمیرات آنریبل چیف کا نڈے بورے صاحب اپنے عملہ کے متعدد افسران اور دیگر سر بر آورده حضرات کے ہمراہ احمد یہ دار التبلیغ ہو" میں تشریف لائے۔مولوی مبارک احمد صاحب ساقی اور دوسرے مبشرین اور احمدی احباب نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔وزیر موصوف نے مشن کی خدمات کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ جماعت احمد یہ مسلمانوں میں عربی علوم مروج کرنے کے لئے ایک عربی کالج کا انتظام کرے۔ماہ فروری ۱۹۵۹ء کے شروع میں انگلینڈ سے پادریوں کا ایک وفد سیرالیون آیا اور فری ٹاؤن میں مختلف مقامات پر جلسے کر کے دعوی کیا کہ وہ لولوں ،لنگڑوں اور اندھوں کو یسوح مسیح کے طفیل تندرست کر سکتے ہیں۔احمد یہ مشن سیرالیون نے اس پراپیگنڈہ کی قلعی کھولنے کے لئے بذریعہ پمفلٹ تحریری چیلنج دیا جس کے منظر عام پر آتے ہی یہ لوگ سیرالیون کو خیر باد کہہ گئے۔آخر مارچ ۱۹۵۹ء کو مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری انچارج احمد یہ مشن سیرالیون اور پیرا ماؤنٹ چیف آنریبل موسیٰ صاحب نے سیرالیون کی ڈسٹرکٹ کینما میں ایک بیت الذکر کی بنیاد رکھی۔لنگٹن میں ایک نئی جماعت کا قیام ہوا۔سیرالیون کی احمدی خواتین کے تبلیغی وفود مختلف علاقوں میں ایک خاص پروگرام کے تحت پہنچتے رہے اور ان کی مساعی کے نتیجہ میں ، امستورات کو دولت ایمان نصیب ہوئی۔اس سال بھی بو کی سرکاری زراعتی نمائش میں احمدیہ پریس اور احمد یہ بک شاپ کی مطبوعات کا سٹال لگایا گیا۔حکومت سیرالیون کے وزیر معدنیات، کمشنر صوبہ، ڈی سی اور