تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 541
تاریخ احمدیت 541 جلد ۲۰ شمالی غانا اور کالونی مغربی ریجن کی براہ راست نگرانی امیر صاحب جماعت احمدیہ غانا فرماتے تھے۔اشانٹی سیکشن کے انچارج مولوی خلیل احمد صاحب اختر اور اکرا شہر اور مشرقی غانا کے انچارج مولوی عبدالرشید صاحب رازی تھے۔مشن کی سہ ماہی رپورٹ (ازجنوری تا مارچ ۱۹۵۹ء) کے مطابق مولانا نذیر احمد صاحب مبشر نے ۱۳ شہروں اور قصبات کا دورہ کر کے ایک سو اشخاص تک بذریعہ ملاقات پیغام احمدیت پہنچایا۔غانا کے تمام احمدی سکولوں کے جنرل مینجر کے فرائض انجام دیئے۔تین نئے سکول جاری کئے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سالٹ پانڈ کے احمد یہ مڈل سکول نے ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ ٹرافی جیت کر اپنا اعزاز برقرار رکھا۔مولوی خلیل احمد صاحب اختر نے عرصہ زیرر پورٹ میں 9 مقامات کا دورہ کیا اور ۱۹ تقاریر کیں۔۸/فروری کو اہا فوریجن میں OYUCDO کے مقام پر کل اشانٹی احمدیہ تبلیغی کا نفرنس منعقد کی۔۲۲ رفروری کو AKROKRI اور ٢٩ / مارچ کو TELHING میں کامیاب جلسے ہوئے۔اختر صاحب احمدیہ سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ مڈل سکول میں عربی اور دینیات پڑھاتے رہے۔مولوی عبدالرشید صاحب رازی نے اپنے حلقہ کی جماعتوں کا دورہ کیا۔آپ کی کوشش سے غانا یونیورسٹی میں ۱۰ ۱۱ فروری کو مولانا نسیم سیفی صاحب کے دو لیکچروں کا انتظام ہوا۔یہ فاضلانہ ٹیچر پروفیسر مسٹر کنگ انچارج شعبہ دینیات کی زیر صدارت ہوئے جس کے بعد جناب سیفی به صاحب نے یونیورسٹی کے ایک مذاکرہ علمیہ میں شرکت فرمائی اور نہایت اثر انگیز انداز میں توحید کے متعلق اسلامی نقطہ نگاہ پیش کیا۔نیز طلبہ کو عمدہ پیرایہ میں جوابات دیئے۔سوال و جواب کا یہ سلسلہ قریباً گیارہ بجے شب تک جاری رہا۔مسٹر چیئر مین نے کہا کہ ہم مولا نا نیم سیفی صاحب سے ( دین حق ) کی تعلیمات سن کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔اس سال غانا میں ۳۰۸ خوش نصیب داخل احمدیت ہوئے۔غانا کے شمالی علاقہ میں ایک مشن ہاؤس تعمیر ہوا۔دارالحکومت اکرا میں نئے مشن ہاؤس کی بنیاد رکھی گئی اور اس کے لئے ۱۸۰ پونڈ کا فرنیچر اور سامان آرائش خریدا گیا۔نیز مرکزی ہدایت کے مطابق مقبرہ موصیان کے ۲۴ قیام کی تجویز پر عمل شروع ہوا۔اس سال مولانا نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ، مولوی محمد بشیر صاحب شاد نائیجیریا اور حافظ محمد اسحاق صاحب بی۔اے شاہد نے متعدد اہم مقامات کا دورہ کیا۔شمالی علاقوں میں رئیس التبلیغ کا دورہ بالخصوص نہایت کامیاب رہا۔آپ لائبیریا، غانا اور سیرالیون بھی تشریف لے گئے۔پورے ملک میں نئے مبائعین کی مجموعی تعداد ۲۴۲ رہی۔