تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 504 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 504

تاریخ احمدیت 504 جلد ۲۰ فصل اوّل ولادت پانچواں باب ۱۹۵۹ء/ ۱۳۳۸ھ کے بعض متفرق مگر اہم واقعات خاندان مسیح موعود میں اضافہ اور تقاریب شادی ۱- صاحبزادی یاسمین صاحبہ بنت چوہدری ناصر محمد صاحب سیال (۷ فروری ۱۹۵۹ء) -۲- صاحبزادی امتہ الوکیل صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب (۱۷؍فروری ۱۹۵۹ء ) ۳ - سید صہیب احمد شاہ صاحب ابن سید داؤد مظفر شاہ صاحب (۱۰ / اگست ۱۹۵۹ء) -۴- مرزا وحید احمد صاحب ابن مرزا خورشید احمد صاحب (۲ /اکتوبر ۱۹۵۹ء) ۵- سید طاہر احمد صاحب ابن سید احمد ناصر صاحب (۳ /اکتوبر ۱۹۵۹ء) ۱ - ۲۶ فروری ۱۹۵۹ء کو صاحبزادی شاہدہ خاتون صاحبہ ( بنت حضرت تقاریب شادی نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب کی تقریب رخصتا نہ عمل میں آئی۔آپ کا نکاح سیدنا حضرت مصلح موعود نے صاحبزادہ مرزا نسیم احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب سے جلسہ سالانہ ۱۹۵۸ء میں پڑھا تھا۔۲ - ۱۵/ نومبر ۱۹۵۹ء کو صاحبزادی امته الرؤف صاحبہ ( بنت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب) کی شادی سید مسعود احمد صاحب ( ابن حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب سے ہوئی۔یہ سال بھی احمدی نوجوانوں کی کامیابیوں کا منادی بن احمدیوں کی نمایاں کامیابیاں کر ظاہر ہوا۔اس اجمال کی تفصیل یہ ہے:۔۱ - منصور محمد صاحب شرما (ابن فتح محمد صاحب شرما آف کراچی ) انگلینڈ کے ایک کالج سے الیکٹرک انجینئر کے پہلے امتحان میں ۲۰۰/ ۱۹۵ نمبر لے کر اول رہے۔سوم