تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 505 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 505

تاریخ احمدیت 505 جلد ۲۰ تعلیم الاسلام کالج ربوہ نے سیکنڈری بورڈ سرگودھا کے انگریزی زونل مباحثہ کی چیمپئن شپ جیت لی۔محمد اجمل صاحب غوری اول اور محمود الیس صاحب چہارم رہے۔تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے مقررین نے اار فروری ۱۹۵۹ء کو بہاولپور کے ایس ای کالج کے آل پاکستان قائد اعظم میموریل مباحثہ انگریزی کی ٹرافی جیت لی۔انگریزی میں محمد اجمل صاحب غوری اول اور عبد اللہ ابوبکر صاحب سوم رہے۔اسی مباحثہ کے اردو مقابلہ میں منور احمد صاحب نے تیسری پوزیشن اور ۲۸ فروری کو اسلامیہ کالج لائکپور (فیصل آباد ) کے آل پاکستان مباحثہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔۴ - ۱۹ / فروری ۱۹۵۹ء کو گورنمنٹ کالج سرگودھا کے پاکستان اردو مباحثہ میں تعلیم الاسلام کالج یونین کے مقرر عبدالسمیع صاحب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۵- بشیر آباد سکول کے طالب علم عبد الرشید صاحب بھٹی نے تقریری مقابلہ میں پورے ڈویژن میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح احمد یہ بشیر آباد فارم نے ایک ترقیاتی میلہ میں ۱۲ انعامات جیتے۔۶ - احمد یہ سکول بو ( سیرالیون) نے دستکاری اور سلائی میں چار انعام حاصل کئے۔نیز زراعتی نمائش میں زراعتی شیلڈ جیت لی۔۷۔سیرالیون کے گورنر سرمورس ڈورمن نے احمدی پیرا ماؤنٹ چیف جناب ناصرالدین صاحب کنیو ا گا مانگا کو ایم بی ای کا نشان امتیاز دیا۔منصوره محموده صاحبه طالبه جامعه نصرت ربوہ ایجوکیشن بورڈ کے انگریزی مقابلہ میں ۱۲ ۱۳ دوم آئیں اور ۷۵ روپے انعام حاصل کیا۔سیکنڈری بورڈ آف ایجوکیشن کے مڈل کے امتحان میں فیروزہ فائزہ صاحبہ بنت عبدالرحمن صاحب جنید ہاشمی نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ ۶۱۰ نمبر لے کر ضلع بھر میں اول رہیں۔-۱۰ قریشی محمد مطیع اللہ صاحب آف سیالکوٹ کی صاحبزادی محترمہ امۃ الحفیظ صاحبہ مڈل کے امتحان میں ۶۴۶ نمبر لے کر ضلع سیالکوٹ میں اول اور بورڈ میں چہارم رہیں۔۱۱۔منیر احمد عطاء اللہ صاحب ابن ڈاکٹر کرنل عطاء اللہ صاحب بی ایس سی نوٹیفیکیشن کے امتحان میں ۳۶۵ نمبر لے کر پنجاب یونیورسٹی میں سوم رہے۔۱۲ - مولوی محمد یعقوب طاہر انچارج شعبہ زود نویسی ربوہ کی صاحبزادی صالحہ صاحبہ ایف اے کے امتحان میں بورڈ بھر کی لڑکیوں میں اول رہیں۔1 14