تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 481 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 481

تاریخ احمدیت 481 جلد ۲۰ حضرت چوہدری صاحب کی وفات حسرت آیات پر سلسلہ کے مرکزی اداروں اور برصغیر پاک و ہند کی جماعتوں نے تعزیتی قراردادیں پاس کیں اور جماعتی پریس نے آپ کے اخلاق و شمائل پر روشنی ڈالی۔شعرائے احمدیت نے مرثیے کہے اور کثیر التعداد دوستوں اور جماعتوں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے نام تعزیتی خطوط لکھے جس پر حضرت صاحبزادہ صاحب نے ایک نوٹ میں رقم فرمایا : - وو چوہدری عبداللہ خان صاحب مرحوم واقعی بڑی خوبیوں کے مالک تھے۔ان کی وہ خدمات جن کی ان کو اپنی زندگی کے آخری سالوں میں کراچی کی امارت کے زمانہ میں توفیق ملی خصوصیت سے بہت نمایاں ہیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک عام جماعت اخلاص اور قربانی اور تنظیم میں خدا کے فضل اور توفیق سے ایک مثالی جماعت بن گئی۔فجزاه الله احسن الجزاء ورفع درجاته في السماء حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے تاثرات حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب سابق صدر عالمی اسمبلی و نائب صدر عالمی عدالت ہیں) نے آپ کے وصال پر منهـم مــن قضى نحبة۔میرا بھائی عبداللہ خاں“ کے عنوان سے حسب ذیل الفاظ میں اپنے تاثرات سپر د قلم فرمائے:۔حلیم، متواضع ، صابر اور کم گو تھا۔اس کے ہاتھ اور اس کی زبان سے کسی کو ضرر نہیں پہنچا اور بہت ہیں جو ان سے فیضیاب ہوئے۔پندرہ سال سے اس کا جسم مبتلائے الم تھا۔پچھلے تین سال تو اس نے پیہم درد و کرب میں گزارے۔آخری چھ ماہ میں قلبی حزن اور پریشانی بھی شامل حال ہو گئے۔اس کا نحیف جثہ اور ان کی نا تو ان جان درد کی کن کیفیات کے مور د ر ہے اس کا دل اور اس کا رب ہی جانتے ہیں۔اس تمام عرصے میں اس نے سلسلہ عالیہ کی مخلصانہ خدمت بنی نوع انسان کی گہری ہمدردی اور فرائض منصبی کی کماحقہ سرانجام دہی میں کسی قسم کی سستی یا کوتا ہی سرزد نہیں ہونے دی۔نہ حرف شکایت زبان پر آنے دیا۔مرحبا يا عبدالله نعم الاخ۔عبداللہ خان فرمانبردار بیٹا ، اطاعت گزار بھائی ، مونس و غمخوار خاوند، شفیق اور حنون ،باپ، وفادار اور قابل اعتماد دوست تھا۔اس کا سینہ اور دل نور ایمان سے معمور اور منور تھے۔( دین حق ) اور سلسلہ کی بے حد غیرت رکھتا تھا۔حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ تعالیٰ