تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 480
تاریخ احمدیت 480 چوہدری فقیر محمد صاحب انسپکٹر پولیس میانوالی تھے۔۶۲ جلد ۲۰ ۲ - ۳ اکتوبر ۱۹۴۹ء کو بیت مبارک ربوہ کا حضرت مصلح موعود نے مقدس ہاتھوں سے سنگ بنیا د رکھا۔اس تاریخی موقعہ پر جو امرائے جماعت احمدیہ تشریف لائے ان میں آپ بھی شامل تھے۔نیز آپ کی بیگم صاحبہ کو ایک صد روپیہ چندہ نقد پیش کرنے کی توفیق ملی۔۶۳ -۳- جلسه سالانه قادیان دارالامان ۱۹۵۰ء کے لئے ۲۵ / دسمبر کو رتن باغ لاہور سے جو قافلہ اومنی بس سروس کی تین بسوں کا شیخ بشیر احمد صاحب امیر قافلہ کے زیر انتظام روانہ ہوا اس کی ایک بس کے انچارج حضرت چوہدری صاحب تھے۔آپ نے جلسہ سے خطاب بھی فرمایا۔۶۵ ۴ - مشاورت ۱۹۵۱ء میں صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے نمائندوں کی ایک خصوصی کمیٹی تجویز ہوئی جس کا صدر حضرت مصلح موعود نے آپ کو مقرر فرمایا۔۵ - ۱۰ / مارچ ۱۹۵۴ء کو حضرت مصلح موعودؓ پر حملہ ہوا۔اس المناک اور دلگداز حادثہ کی تحقیقات کے لئے جو حفاظتی کمیٹی قائم کی گئی اس کے ایک ممبر آپ بھی تھے۔اس سلسلہ میں آپ نے مجلس مشاورت ۱۹۵۴ء میں ایک دل ہلا دینے والی تقریر فرمائی اور تحریک کی کہ حفاظتی تدابیر کے لئے پچاس ہزار سالانہ کی رقم رکھی جائے۔نمائندگان نے اس تحریک کا پر جوش خیر مقدم کیا اور نہ صرف یہ کہ مطلوبہ رقم مشاورت ہی کے دوران پوری ہو گئی بلکہ وعدوں کو ملا کر ساٹھ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی جو خلافت سے فدائیت اور وارفتگی کا ایک شاندار مظاہرہ تھا۔- مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء میں صدر انجمن احمدیہ کے پنشنرز اور کارکنان کے حقوق سے متعلق سات اصحاب پر مشتمل کمیشن قائم کیا گیا جس میں آپ بھی شامل تھے۔۷- اگست ستمبر ۱۹۵۶ء میں جبکہ آپ انگلستان میں تھے آپ نے احمد یہ مشن ہاؤس لنڈن میں حضرت مصلح موعود کی خلافت حقہ پر بصیرت افروز تقریر فرمائی۔نیز جلسہ سیرت النبی کی صدارت کے کامیاب فرائض انجام دیئے۔حضرت چوہدری صاحب تحریک جدید کی پانچ ہزاری فوج کے مجاہدین میں سے نماز جنازه و تدفین حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور خاندان حضرت چوہدری نصر اللہ خاں صاحب کے ساتھ آپ کو لحد میں اتارا اور قبر تیار ہونے پر دعا کرائی اور آپ بہشتی مقبرہ ربوہ کے قطعہ خاص میں سپردخاک کئے گئے۔