تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 479
تاریخ احمدیت 479 جلد ۲۰ آپ انتہائی پاکیزہ شخصیت کے مالک تھے۔آپ کی ایک بہت بڑی خوبی آپ کی صاف گوئی تھی۔آپ ہر قسم کی ظاہرداری، تصنع اور ریا سے میرا تھے۔بیچ ہے کہ جن لوگوں کی پیشانی پر نور ہوتا ہے ان کی روح کو لبادے اوڑھنے کی ضرورت کبھی نہیں پڑتی۔مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت احمد یہ کراچی رقمطراز ہیں:۔آپ کو حضرت مصلح موعودؓ سے بے مثال عشق اور محبت تھی۔آپ نے جماعت کراچی کی جس قدر اور جس انداز میں تربیت کی اس کے نتیجہ میں یہ جماعت پاکستان بھر میں اپنی خدمات میں ممتاز ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ کراچی چھ دفعہ اول قرار پائی ہے اور مجھے بھی آپ کی وجہ سے خدمات سلسلہ کی سعادت ملی۔فالحمد للہ علی ذالک۔آپ مرض الموت میں سیونتھ ڈے (SEVENTH DAY) ہاسپٹل میں داخل تھے۔مجھے قائد کو رات آٹھ نو بجے پیغام ملا کہ محترم چوہدری صاحب کو خون دیا جانے کی ضرورت ہے۔چنانچہ خاکسار نے تمام خدام کو دفتر میں جمع کر کے یہ پیغام دیا کہ:- آج ہمارے محبوب امیر کو آپ کے خون کی ضرورت ہے۔اگر میرا خون اس گروپ کا ہوا جو مطلوب ہے تو سب سے پہلے میں دوں گا۔ورنہ آپ نے خون دینا ہوگا۔اس مختصر سی اپیل پر قریباً سوا صد خدام خون دینے کے لئے حاضر ہوئے۔اس لمبی قطار کے ہر خادم کی خواہش تھی کہ مجھے یہ سعادت حاصل ہو۔مسیحیوں کے اس ہسپتال کے تمام ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ کون عظیم انسان ہے جس کو خون دینے کے لئے اتنے افراد آ گئے ہیں ہمیں تو کئی کئی دن تک اپیل کرنے پر بھی مریضوں کے لئے خون نہیں ملتا۔حالانکہ ہم ہزاروں روپے بھی خرچ کرتے ہیں۔لیکن یہ خدام بغیر معاوضہ کے خون دینے کے لئے پہنچے ہیں۔سو حسب ضرورت خدام نے خون دیا بلکہ بعض نے دو تین دفعہ بھی دیا۔خون اتنی مقدار میں جمع ہو گیا تھا کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو بلاوا آ گیا تب بھی ہسپتال میں اس گروپ کے خون کی کئی بوتلیں موجود تھیں۔اس سے ظاہر ہے کہ آپ کو نو جوانوں سے کس قدر پیار تھا۔اس کے نتیجہ میں ان نو جوانوں نے پ سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا۔ذالك فضل الله يؤتيه من يشاء جلیل القدر خدمات حضرت چوہدری صاحب کو سلسلہ احمدیہ کی عظیم الشان خدمت کے اور بہت سے مواقع میسر آئے۔مثلاً 66 ا جلسہ سالانہ ۱۹۳۴ء کے موقع پر نائب افسر و پہرہ کی حیثیت سے قصر خلافت قادیان کی حفاظت اور ملاقاتوں کے وقت پہرہ دینے کی سعادت نصیب ہوئی۔اس انتظام کے انچارج