تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 451 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 451

تاریخ احمدیت 451 جلد ۲۰ بھی سلسلہ کی مخلصانہ خدمات میں مصروف ہیں۔خان صاحب کے ایک پوتے نصیر الدین صاحب پسر ڈاکٹر بدرالدین صاحب اس وقت افریقہ میں مبلغ ہیں اور خان صاحب کے ایک نو ا سے شیخ خورشید احمد صاحب الفضل کے اسٹنٹ ایڈیٹر ہیں۔خدا تعالیٰ خان صاحب مرحوم کو غریق رحمت کرے اور ان کے جملہ پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔خان صاحب کی موجودہ اہلیہ حضرت بھائی چوہدری عبدالرحیم صاحب کی بڑی صاحبزادی ہیں۔حضرت بھائی صاحب سکھ سے مسلمان ہوئے تھے جس کے بعد وہ علم دین سیکھ کر نہ صرف ایک عالم دین بن گئے بلکہ صاحب کشف والہام کے درجہ کو پہنچے۔خاکسار مرزا بشیر احمد۔ربوہ ۱۳/۶/۵۹ محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی سابق ہیڈ ماسٹرتعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ و مجاہد امریکہ تحریر فرماتے ہیں :- حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب سلسلہ کے ایک ممتاز خادم تھے۔محترم شیخ محبوب عالم صاحب ایم۔اے ناظر بیت المال کے والد محترم قادیان میں میرے ہمسایہ تھے۔میں شروع سے ہی سلسلہ کے نامور اراکین کی سرگرمیوں کا بغور مطالعہ کرتا رہا ہوں اور ان کے متعلق ان میں سے بعض کے گزر جانے کے بعد ان کے محاسن کا سلسلہ کے اخبارات میں ذکر بھی کیا کرتا ہوں۔میرا خیال ہے ان دنوں میں نے غالباً حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب پر الفضل میں ایک مفصل مضمون لکھا تھا جو حضرت مولوی فرزند علی صاحب کو پسند آ گیا۔یہاں تک کہ ایک روز اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے اس پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے مجھے فرمایا کہ پتہ نہیں ہمارے بعد بھی تم اس قسم کا مضمون لکھو گے یا نہیں۔یہ بات آج سے تقریباً پینتالیس سال پہلے کی ہے۔حضرت خان صاحب کو وفات پائے بھی تقریباً اتنا ہی عرصہ گزر گیا ہے۔مجھے یاد نہیں کہ میں ان کی خواہش کا احترام کر چکا ہوں یا نہیں لیکن دو تین روز سے مجھے خیال آرہا ہے کہ اگر اس زمانہ میں کچھ لکھا بھی تھا تو بھی حضرت خان صاحب کی شخصیت اس قدر بلند تھی کہ مجھے ان کے اوصاف اور