تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 421
تاریخ احمدیت اولاد: 421 الغرض حضرت ملک صاحب والہانہ رنگ اپنے اعمال میں رکھتے تھے۔جن سے صاف عیاں ہوا کرتا تھا کہ آپ کسی مامور من اللہ کی صحبت سے فیضیاب ہیں۔66 جلد ۲۰ ۱- ملک غلام نبی صاحب ڈسکہ ۲۔ملک نصر اللہ خان صاحب ایشو افریقن کمپنی کراچی ۳ - ملک محمد عبد اللہ صاحب مولوی فاضل سابق لیکچر ارتعلیم الاسلام کا لج ربوہ ۲ - حضرت شیخ محمد نصیب صاحب صدر جماعت احمدیہ خانقاہ ڈوگراں ( ولادت قریباً ۱۸۷۹ء، بیعت ۱۶ را گست ۱۸۹۷ء، وفات ۲۷ را پریل ۱۹۵۹ء) حضرت شیخ صاحب نے طالب علمی کے زمانہ میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔فرماتے ہیں :- ۱۶ اگست ۱۸۹۷ء کو بیت مبارک میں جب اول مرتبہ حضرت اقدس علیہ السلام سے میری ملاقات ہوئی میں ۱۶، ۱۷ برس کا تھا حضرت مجھے دیکھ کر متعجب ہوئے کہ یہ بچہ کہاں سے آگیا ؟ میں نے حضور سے سلام کہا اور مصافحہ کیا حضور نے میرا نام دریافت کیا میں نے عرض کیا محمد نصیب۔پھر فرمایا باپ کا نام؟ عرض کیا قطب الدین۔حضور نے میری طرف خاص توجہ سے دیکھا۔میاں معراج الدین صاحب عمر مرحوم آف لاہور اور میاں الہ دین صاحب فلاسفر نے جو اس مجلس میں موجود تھے بعد میں مجھ سے کہا کہ حضرت صاحب نے تمہاری طرف بڑی توجہ سے دیکھا تھا۔یہی وجہ ہے کہ میں تین بار قادیان سے باہر گیا۔مگر خدا مجھے حضرت اقدس کے یا حضور کے خلفاء کے قدموں میں 66 بار بار لے آتا رہا ہے۔آپ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ابتدائی طلبہ میں سے تھے بعد ازاں آپ نے تعلیم الاسلام میں بھی کام ہائی سکول میں ہی بطور ٹیچر بھی خدمات انجام دیں۔نیز دفتر ریویو آف ریلیجنز کیا۔آپ بہت عابد و زاہد، تہجد گزار اور ہر آن ذکر الہی میں مشغول رہنے والے بزرگ تھے۔آپ کے اوصاف میں دینی غیرت کا وصف بھی خاص طور پر نمایاں تھا۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور