تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 420 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 420

تاریخ احمدیت فصل اوّل 420 چوتھا باب جلیل القدر رفقاء اور دیگر مخلصین احمدیت کا انتقال جلد ۲۰ ۱۹۵۹ء میں سیدنا حضرت مسیح موعود مهدی مسعود علیہ السلام کے متعدد رفقائے خاص رحلت فرما گئے جن کا ذکر اس فصل میں کیا جاتا ہے۔ا ملک حسن محمد صاحب سمبر یا لوی ( ولادت بیعت و زیارت ۱۹۰۴ء۔وفات ۱۶ را پریل ۱۹۵۹ء ) مولوی روشن دین صاحب سابق مبلغ مسقط کا بیان ہے کہ : - ,, ملک حسن محمد صاحب۔کو تبلیغ و تربیت کا از حد شوق تھا ان میں اس کے لئے بعض دفعہ عاشقانہ رنگ بھی پیدا ہو جاتا تھا۔جن دنوں خاکسار مکیریاں احمد یہ دار التبلیغ میں بطور مبلغ کام کر رہا تھا تو کئی دفعہ حضرت ملک صاحب ایک ایک مہینہ وقف کر کے فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے لئے وہاں آئے۔میں نے ان کو ہمیشہ ہی ہنس مکھ پایا اور اپنے کام کو اپنے ہاتھ سے سرانجام دینے میں بہت آرام اور راحت محسوس کرتے ہوئے دیکھا۔چنانچہ ایک دفعہ خاکسار بعارضہ ملیریا بخار بیمار تھا تو حضرت ملک صاحب قادیان سے ایک ماہ وقف کر کے احمد یہ دار التبلیغ میں فریضہ تبلیغ کی ادائیگی کے لئے تشریف لائے۔آتے ہی فرمانے لگے آپ کو ملیر یا بخار ہے گھبرائیں نہ خداوند تعالی بخار کو دور فرمائے گا اور تمام سہولت کے سامان مہیا فرمائے گا۔ایک دو دن خود کھا نہ تیار کر کے مجھے دیتے رہے اور دوسری خدمات بھی بشرح صدر بجالاتے رہے۔چنانچہ چند دنوں میں مجھے آرام ہو گیا۔