تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 377 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 377

تاریخ احمدیت 377 قسم کے مضامین پر مشتمل ہیں۔”محمد اینڈ کرائسٹ“، ” ( دینِ حق ) میں عورتوں کا مقام، کمیونزم اور ڈیما کریسی۔۔ہے۔ایک کتابچہ ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان صاحب نائب صدر عالمی عدالت انصاف کی تصنیف ہے جس میں اس قسم کے مضامین پر روشنی ڈالی گئی۔( دین حق ) کا عالمگیر پیغام ، مذہب ( دینِ حق ) کا خطاب، قبائلی ، قومی نسلی اور تمدن قیود و حدود سے بالا ہے، ( دینِ حق ) کی بناء بنیادی طور پر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے ساتھ انسانیت اور زندگی کی وحدانیت و یکسانیت پر ہے۔سائنس کے موجودہ ایٹمی دور میں ہماری رہنمائی اور ہمارے ان مسائل کا حقیقی علاج جو مستقبل قریب میں ہم سب پر اثر انداز ہونے والے ہیں یہی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور روحانی یکسانیت و خلوص قلب کے ساتھ تعلق باللہ استوار کریں اور ہمارا عزم یہ ہو کہ ہر قسم کے مصائب و مسائل میں ہم اپنی رہنمائی اس اصول سے حاصل کریں گے کہ نہ ہماری بلکہ خداوند تعالیٰ کی مرضی کا ظہور ہو۔“ اس کے بعد مصنف نے لکھا کہ :- (لیگوس میں ) ایک چھوٹی سڑک پر ہم ایک مسجد میں گئے جہاں قدیم مسلمان عبادت کر رہے تھے۔اس کے بالمقابل اسی سڑک پر خدا کے اس گھر میں گئے جو مولوی نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔یہ مبشر ربوہ (مغربی پاکستان ) سے آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے مجھے بہت تپاک سے خوش آمدید کہا اور ” ( دین حق ) و عیسائیت کے موضوع پر مجھے اپنی محققانہ اور خیال افروز کتب پیش کیں۔سالٹ پانڈ ، کماسی اور روا“ میں متعدد احمد یہ جماعتیں ہیں۔جماعت احمدیہ نے ۱۵۰ بیوت الذکر اور ۱۳ سکول تعمیر کئے ہیں۔۱۹۴۸ء میں یہاں احمدیوں کی تعدا د ۲۲۵۷۲ تھی اب یقینا رو بہ ترقی ہے۔سیرالیون میں احمد یہ مشن نے ۲۵ مساجد تعمیر کی ہیں۔تعلیمی میدان میں مسلمانوں کو بہت کم مراعات دی گئی ہیں۔احمد یہ مشن کی طرف سے حال ہی میں کئی نئے سکول تعمیر کئے گئے ہیں۔ہر دو مسلمان و عیسائی سرکاری حکام جلد ۲۰