تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 376 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 376

تاریخ احمدیت 376 سالک صاحب جس بات کو درست سمجھتے تھے اسے لکھتے اور کہتے تھے۔جیسا کہ شروع میں ذکر آیا ہے سالک صاحب بلند پایہ مزاحیہ نگار تھے ان کا یہ پہلو اور ان کی محفل آرائی الگ داستان ہے۔66 جلد ۲۰ تحریک احمدیت کے عالمگیر مشنوں پر جنیوا عالمی، وائی ایم سی اے جنیوا کے ایک مصنف مسٹر ٹریسی سٹرانگ MR۔TRACY کے ایک مصنف کا حقیقت افروز تبصرہ STRONG نے اپنی تصنیف ”دنیائے م کی ایک مقدس زیارت A PILGRIMAGE IN TO THE WORLD OF ISLAM‘ میں سلسلہ احمدیہ کے عالمگیر مشنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا۔(ترجمہ) ” نیروبی کے انہیں بارسوخ اٹارنی کے ذریعہ مجھے شیخ مبارک احمد صاحب اور دوسرے احمدی لیڈروں سے متعارف ہونے کا موقعہ ملا۔اس جماعت کی بنیاد ( حضرت ) مرزا غلام احمد علیہ السلام نے رکھی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔اس جماعت کی ایک کتاب ہمارے بیرونی مشن (Our Foreign missions) سے معلوم ہوتا ہے کہ مشرقی اور مغربی افریقہ میں وسیع پیمانے پر اشاعت و تبلیغ کا کام ہورہا ہے۔نیز خصوصیت سے انگریزی بولنے والے علاقوں اور جرمنی، سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ ، سکنڈے نیوین ممالک، برطانیہ، امریکہ، انڈونیشیا، سیلون ، برما، ملایا اور مشرق وسطی کے کئی ممالک بشمول اسرائیل میں بھی تبلیغ کا کام ہو رہا ہے۔اس جماعت کی مطبوعات میں سے جو مجھے نیر و بی اور لیگوس میں دی گئیں ایک خوبصورت قرآن کریم بھی ہے جس میں عربی عبارت کے ساتھ ساتھ انگریزی ترجمہ بھی دیا گیا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی فکر انگریز دیباچہ بھی ہے جس میں حسب ذیل عناوین پر بحث کی گئی ہے۔پرانے عہد نامہ کی متضاد اور خلاف عقل تعلیمات، نیا عہد نامہ اور اس کے متعلق اعتراضات۔قابلِ اعتراض اخلاقی تعلیم، وید، کتاب استثناء اور نئے عہد نامہ کی پیشگوئیاں بعد ازاں آخر میں قرآنی تعلیم کی خصوصیات و فضائل قرآن کریم کے روحانی عالم کا خاکہ اور حضرت احمد مسیح موعوڈ پر بھی بحث کی گئی ہے۔ان کے دیگر پمفلٹ جو انگریزی اور بہت سی افریقن زبانوں میں شائع کئے گئے ہیں اس