تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 332
تاریخ احمدیت 332 جلد ۲۰ ہے۔دوسرے لٹریچر کے علاوہ ان کے گیارہ اخبار غیر ملکی زبانوں میں شائع ہورہے ہیں۔یہ بات خاص طور پر قابل غور ہے کہ افریقہ ایسے پسماندہ ملکوں میں تبلیغ کا میدان زیادہ وسیع ہونے کی وجہ سے یہ لوگ اس طرف خاص توجہ دے رہے ہیں۔اور حیران کر دینے والی کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔نیز لکھا : - دد گورو کی سکھی کے لئے کاروبار کرتے کراتے ہی سکھ دھرم و کے مشنری بھی بن جانے کا عہد کریں جس طرح قادیانی مسلمانوں کے کاروباری احباب دلیش پر دیش میں کر رہے ہیں۔“ ( ترجمہ ) ۲۲ سید نا حضرت مصلح موعود نے ۴ رمئی ۱۹۵۹ء حضرت مصلح موعود کا ایک جلالی اعلان کو نظام سلسلہ کی نگرانی کے لئے حسب ذیل اعلان تحریر فرمایا جو حضور کے ارشاد کی روشنی میں ربوہ کی بیوت الذکر میں پڑھ کر سنایا گیا : - تمام احباب جماعت کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے (بعد میں اخبار میں بھی شائع کر دیا جائے گا ) کہ گو ہماری جماعت میں اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے دیانتداری چل رہی ہے لیکن پھر بھی چونکہ پچھلی اسلامی تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ ایک وقت میں آکر نہایت دیانتدار قوم میں بھی بعض بد دیانت لوگ پیدا ہو گئے تھے لہذا اس امر کی نگرانی کے لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جس شخص کو کسی افسر کے متعلق ایسی شکایت ہو کہ اس نے اعلیٰ درجہ کی دیانتداری سے کام نہیں لیا وہ مجھے آکر بتائے تا کہ جرح کر کے میں اپنی تسلی کروں۔میں بوجہ بیماری ملاقاتیں کم کرتا ہوں لیکن جو شخص ایسی رپورٹ دینا چاہے وہ دفتر میں آکر ملاقات کے لئے نام لکھوائے اور ساتھ یہ بھی لکھوائے کہ ملاقات برائے اصلاح جماعت ہے ایسے آدمی کو میں ضرور بلوالیا کروں گا مگر میں یہ وعدہ نہیں کرتا کہ اس کی بات کو ضرور مان لوں گا میں تحقیقات کروں گا اور اس پر جرح کروں گا۔اگر ( دینِ حق ) کے قواعد کے مطابق اس کی بات میں کوئی نیم سچائی بھی نظر آئی تو افسر متعلقہ سے باز پرس کروں گا اور اگر تحقیقات سے بات سو فیصدی سچی ثابت ہوئی تو افسر متعلقہ کو انشاء اللہ سزا دوں گا اور خدا کے فضل سے اس بات کی بھی بھی پروا نہیں کروں