تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 333
تاریخ احمدیت 333 جلد ۲۰ گا کہ وہ آدمی بڑا ہے یا چھوٹا۔اس اعلان کے ذریعہ میں خدا کے سامنے بری ہوتا ہوں اب اگر کوئی شخص ایسی شکایت نہیں لاتا تو خدا تعالیٰ کے سامنے وہ مجرم ہے میں مجرم نہیں اور اگر اس کی غفلت کی وجہ سے جماعت میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تو اللہ تعالیٰ کے سامنے وہی شخص سزا کا مستحق ہوگا۔۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی ۴۴/۵/۵۹ ۲۳ ۷ ارمئی ۱۹۵۹ء کو سیدنا حضرت مصلح موعود عالمگیر جماعت احمدیہ کے نام حضرت مصلح موعود کا ضروری پیغام ضروری پیغام دیا:- نے دنیا بھر کے احمدیوں کو حسب ذیل نہایت اشهد ان لا اله الاالـلـه وحده لاشريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله ہم دوسرے انسانوں سے الگ قسم کے انسان نہیں تھے مگر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے خبر دی کہ مسیح موعوڈ شاہی خاندان میں پیدا ہوگا اور اس کے ذریعہ سے پھر اسلامی بادشاہت قائم ہوگی اس کی وجہ سے باوجود نہایت نالائق ہونے کے ہم نے ایک لمبی سکھ کی زندگی بسر کی اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے مطابق شاہی خاندان میں پیدا ہوئے۔ہماری اس میں کوئی خوبی نہ تھی۔ہم ذلیل تھے اس نے ہمیں دین کا بادشاہ بنا دیا ہم کمزور تھے اس نے طاقتور کر دیا۔اور ( دین حق ) کی آئندہ ترقیوں کو ہم سے وابستہ کر دیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کے طفیل ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائیں یہ وہ مشکل کام تھا جس کو بڑے بڑے بادشاہ نہ کر سکے لیکن خدا تعالیٰ نے ہم غریبوں اور بے بسوں کے ذریعہ سے یہ کام کروا دیا اور اس بات کو سچا کر دکھایا کہ فسبحان الذي اخرى الاعادي (یعنی پاک ہے وہ خدا جس نے دین کے دشمنوں کو ذلیل کر دیا ) مجھے یقین