تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 307
تاریخ احمدیت 307 تیسرا باب ربوہ میں آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۵۹ء تک فصل اول خلافت ثانیہ کا پینتالیسواں سال ۱۹۵۹ء ۱۳۳۸ هش ) جلد ۲۰ ربوہ میں پہلا آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنا منٹ اس سال کے اہم واقعات کا آغاز ربوہ میں پہلے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے ہوتا ہے جس کا انعقاد ۲۹ تا ۳۱ /جنوری ۱۹۵۹ء میں ہوا اور جس میں ربوہ کی ٹیموں کے علاوہ ملک بھر کی مشہور ٹیموں مثلاً وائی ایم سی اے، پنجاب پولیس، این ڈبلیو آر، برادرز کلب (لاہور ) ، بمبئے سپورٹس (کراچی)، فرینڈ ز کلب ( سرگودہا)، لائکپور کلب نے شرکت اور شاندار کھیل کا مظاہر کیا۔ملکی سطح پر اس علاقہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ٹورنا منٹ تھا جس کا افتتاح حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب پرنسپل تعلیم الاسلام کالج نے فرمایا اور اختتامی خطاب اور تقسیم انعامات کی تقریب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ( نائب صدر عالمی عدالت انصاف) کے ذریعہ عمل میں آئی۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے اپنی اثر انگیز افتتاحی تقریر میں ارشاد فرمایا کہ: ”انسانی زندگی میں کھیلوں کو اپنے فائدے کے لحاظ سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کھیلیں اپنی ذات میں انسان کی ذہنی اور جسمانی تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔جہاں تک اخلاقی تربیت کا تعلق ہے کھیل کے میدان سے ہمیں ایک بڑا سبق یہ ملتا ہے کہ کسی ناروا اقدام سے فائدہ اٹھا کر ہم دوسروں کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں کر سکتے۔کامیابی